BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 06 March, 2007, 08:04 GMT 13:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سماٹرا زلزلہ، ستر افراد ہلاک
کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں
انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں شدید زلزلہ آیا ہے جس میں کم سے کم ستر افرا ہلا ک ہوئے ہیں اور سینکڑوں عمارتیں زمین بوس ہوگئی ہیں۔

امریکہ کے جیولوجیکل سروے کے ادارے کے مطابق رکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ تین تھی اور اس کا مرکز سماٹرا کا قصبہ پڈانگ تھا۔ پہلے زلزلے کے دو گھنٹے بعد اسی شدت کے جھٹکے دوبارہ محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے سینکڑوں کلومیٹر دور ملائشیا اور سنگاپور میں بھی محسوس کیے گیے جہاں لوگوں کو بلند عمارتوں سے نکل جانے کا کہا گیا تھا۔

علاقے میں بجلی کا نظام درہم برہم ہے اور ہسپتالوں میں سینکڑوں لوگ زخمی حالت میں پہنچ رہے ہیں۔خدشہ ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ دور دراز علاقوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجکر انچاس منٹ (گرینچ کے معیاری وقت کے مطابق صبح تین بجکر انچاس منٹ) پر آیا جس کے بعد مغربی سماٹرا میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

انڈونیشیا کے ٹی وی پر دکھائی جانے والی تصاویر میں نظر آتا ہے کہ علاقے کے ہسپتالوں میں افراتفری پائی جاتی ہے کیونکہ زلزلے کے بعد بہت سے لوگ زخمی حالت میں وہاں پہنچے ہیں۔

سماٹرا کے قصبے سلوک کے میئر شمس الرحیم نے ریڈیو کو بتایا کہ ان کے شہر میں چند لوگ اس وقت مارے گئے جب زلزلے کے بعد آگ لگ گئی۔

ساحلی علاقوں کے کئی مکین اونچی جگہوں پر بھاگ گئے ہیں، تاہم مقامی سرکاری اہلکاروں کا کہنا ہے کہ چونکہ زلزلے کا مرکز خشک علاقہ ہے اس لیے سونامی یا سمندری طوفان کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

زلزلے کے جھٹکے ملائشیا کے ساحلی علاقوں کے علاوہ سنگاپور میں بھی محسوس کیے گئے جہاں بلند عمارتیں جھول گئیں۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ سنگاپور کے کاروباری علاقے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

انڈونیشیا، ریڈ الرٹ
آتش فشاں پھٹنے کا خطرہ، انخلاء کا حکم
اسی بارے میں
تائیوان میں شدید زلزلہ
26 December, 2006 | آس پاس
ہیرو شیما میں زلزلہ
12 June, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد