ہیرو شیما میں زلزلہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جاپان کے شہر ہیروشیما میں طاقتور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سےپانچ لوگ زخمی ہوئے۔ ریکٹر سکیل پر اس زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی۔ جاپانی خبر رساں ادارے کیوڈو کے مطابق زلزلہ کا مرکز ٹوکیو سے آٹھ سو کلو میٹر دور خوشو جزیرے کے نیچے تھا۔ اطلاعات کےمطابق زلزلے کے بعد ٹرینیں وقتی طور پر روک دی گئی ہیں۔ تاہم جاپان نے سونامی وارننگ جاری نہیں کی ہے۔جاپان میں زلزلے آنا ایک معمول ہے۔ جاپان کا علاقہ ارضیاتی پر سب دنیا کا سب متحرک علاقہ مانا جاتا ہے۔ 1995میں سات اعشاریہ دو کی شدت کے زلزلے میں کوبے شہر میں چھ ہزار چار سو لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔ | اسی بارے میں جاپان ٹرین حادثہ، 73 ہلاک 25 April, 2005 | آس پاس شمالی کیلیفورنیا میں زبردست زلزلہ15 June, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||