شمالی کیلیفورنیا میں زبردست زلزلہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اطلاعات کے مطابق شمالی کیلیفورنیا میں زبردست زلزلہ آیا ہے اور ریکٹر سکیل پر اس زلزلے کی پیمائش 7 کی گئی ہے۔ ابھی تک ایسی کوئی اطلاع نہیں آئی کہ اس سے ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ زلزلے کی شدت کو دیکھتے ہوئے سونامی وارننگ جاری کی گئی تھی جو بعد میں منسوخ کر دی گئی۔ امریکہ کے ساحل پر 48 گھنٹوں میں یہ تیسرا زلزلہ ہے۔ پیر کی رات شمالی چلی میں زلزلہ آیا تھا جس میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ دوسرا جھٹکا منگل کو الیوٹن جزیرے میں محسوس کیا گیا تھا۔ کریسنٹ سٹی کے مغرب میں 91 کلو میٹر دور بدھ کی صبح آنے والا زلزلہ خاصا شدید تھا یہ علاقہ 1964 میں سونامی سے متاثر ہوا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق کیلیفورنیا کے ساحلی علاقوں میں زلزلے کے دوران عمارتیں لرز رہی تھیں لیکن ابھی فوری طور پرکسی طرح کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پیر کو چلی میں آنے والے زلزلے کی پیمائش ریکٹر پر 7 عشاریہ 9 کی گئی تھی اور وہ پیرو اور بولیویا میں بھی محسوس کیا گیا تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||