ایران حکوم نے بتایا ہے کہ ایران کے سوبہ کرمان میں آنے والے زلزلے سے اب تک ہلاک ہبنے والوں کی تعداد پانچ سو پچاس تک پہنچ چکی ہے۔ اور خدشہ ہے کہ یہ تعداد مزید بڑھ جائے گی۔ صوبہ کرمان کے گورنر کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اب لاشیں نکالنے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے پہنچانے کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ بیشتر علاقوں میں امدادی اشیا کی ترسیل ہو رہی ہے تاہم متاثرہ علاقوں میں کام کرنے والی اقوام متحدہ کی ایک ٹیم کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے سبب اب بھی امدادی کاموں اور امدادی اشیا کی ترسیل میں رکاوٹ پڑ رہی ہے۔ ایرانی وزارتِ زراعت کا کہنا ہے کہ زلزلے کی وجہ سے پاکتو مویشیوں کا بھاری جانے نقصان ہوا ہے۔ کرمان میں آنے والے اس زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ عشاریہ چار ریکارڈ کی گئی ایران کے تاریخی شہر بام سے دو سو کلو شمال مغرب میں آیا ہے۔ سن دو ہزار تین میں ایران کے جنوبی شہر بام میں شدید زلزلے میں چھبیس ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ |