تائیوان میں شدید زلزلہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق تائیوان میں شدید زلزلہ آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق رکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.2 محسوس کی گئی ہے۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق جـاپان کی میٹرولوجیکل ایجنسی نے کہا ہے کہ ایک میٹر یعنی 3.3 فٹ لمبی سونامی کی لہر فلپائن کی طرف بڑھ رہی ہے۔ منگل کو آنے والا زلزلہ ہینگچن کے علاقے کے جنوب۔مغرب میں سمندر میں آیا۔ یہ علاقہ تائیوان جنوب میں ہے۔ جزیرے کے ’سینٹرل ویدر بیورو‘ نے اس زلزلے کی شدت 6.7 بتائی ہے۔ دی پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق اس بات کا کوئی امکان نہیں ہے کہ پیسیفک میں سونامی آ سکتی ہے، تاہم مقامی طور پر سونامی کا آنا ممکن ہے۔
ابھی تک کسی قسم کے نقصان اور لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے لیکن دارالحکومت تائپی بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ وہاں بہت شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ آج ہی کے دن یعنی چھبیس دسمبر کو ہی دو سال قبل ایشیا میں سونامی آیا تھا جس میں ڈھائی لاکھ سے زائد ہلاکتیں ہوئی تھیں اور بہت لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے تھے۔ | اسی بارے میں جاپان میں کم درجے کی سونامی15 November, 2006 | آس پاس آچے کا سندھی کیوں گھر بنانا نہیں چاہتا؟06 December, 2006 | آس پاس سونامی ہلاکتیں 520 تک جاپہنچیں19 July, 2006 | آس پاس ہیرو شیما میں زلزلہ12 June, 2006 | آس پاس انڈونیشیا: زلزلے میں 46 افراد ہلاک27 May, 2006 | آس پاس جاوا زلزلہ: 3000 ہلاکتیں، ہزاروں زخمی27 May, 2006 | آس پاس بحرالکاہل ممالک میں سونامی ٹیسٹ17 May, 2006 | آس پاس سونامی کا خطرہ کم ہو گیا03 May, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||