سونامی کا خطرہ کم ہو گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بحرالکاہل میں آنے والے شدید زلزلہ کے بعد دی جانی والی سونامی وارننگ کو ختم کر دیا گیا۔ زلزلہ جس کی ریکٹر سکیل پر شدت آٹھ درجہ ریکارڈ کی گئی ہے بحراکاہل کے علاقے ٹونگا میں آیا ہے۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ کی ریکٹر سکیل پر شدت آٹھ ریکارڈ کی گئی ہے اور زلزلہ کا مرکز نیافو جزیرے سے پچانوے کلومیٹر شمال مشرق میں سمندر کی تحہ سے سولہ کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلہ جو مقامی وقت کے مطابق رات کے چار بجے آیا، علاقے میں عمارتیں ہل گئیں اور علاقے میں بجلی کانظام درہم برہم ہوگیا ہے لیکن کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ امریکی جیالوجیکل سروے نے زلزلہ کی شدت ریکٹر سکیل پر آٹھ بتائی تھی۔ بحرالکاہل سونامی سینٹر نے فجی، نیوزی لینڈ، ٹانگا، اور جزیرہ سمون میں سونامی وارننگ جاری کر دی تھی جو چند گھنٹوں بعد واپس لے لی گئی ہے۔ بحرالکاہل سونامی سینٹر نے کہا ہے ابھی یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ زلزلہ نے سونامی لہر پیدا کی ہے یا نہیں لیکن اگر سونامی لہر پیدا ہو گئی تو وہ نیوزی لینڈ تک پہنچ سکتی ہے۔ نیوزی لینڈ میں بی بی سی کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ حکومت نے سونامی وارننگ کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے اور ساحلی علاقوں میں آبادی کو محفوظ بنانے کی کوشش کی گئی۔ | اسی بارے میں ’سونامی‘ کیا چیز ہے26 December, 2004 | آس پاس سونامی: متاثرہ علاقوں کا سفر28 December, 2004 | انڈیا سونامی الرٹ نے افراتفری پھیلا دی30 December, 2004 | انڈیا سونامی: ہزاروں ایٹم بموں کے برابر30 December, 2004 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||