BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 15 November, 2006, 14:34 GMT 19:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جاپان میں کم درجے کی سونامی
جاپان میں ماضی میں آنے والی سونامیاں کافی نقصان کا باعث بنتی رہی ہیں
جاپان کے محکمہ ارضیات کے مطابق ملک کے شمال میں نیمورو بندرگاہ پر کم درجے کی سونامی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارے کے اندازوں کے مطابق رکٹر سکیل پر آٹھ اعشاریہ ایک درجے کے زلزلے کے بعد ابتدا میں توقع کی جارہی تھی اس کے تنیجے میں پیدا ہونے والی سونامی میں دو میٹر اونچی لہریں اٹھیں گی۔

امریکہ کے پیسیفک سونامی وارننگ سسٹم نے روس کے پیسیفک ساحل پر بھی سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔

جاپان میں سونامی کی وارننگ تمام ریڈیو اور ٹی وی سٹیشنوں پر نشر کی جارہی ہے جس میں لوگوں کو اونچے مقامات کی طرف جانے کی ہدایات دی جا رہی ہیں۔

جاپان کے علاقے ایتوروفو کے 390 کلومیٹر مشرق میں مقامی وقت کے مطابق شام کے سوا آٹھ بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے تھے۔

محمکہ ارضیات کا کہنا ہے کہ جاپان کے پیسیفک ساحل پر بڑے درجے کی لہریں اٹھنے کا خدشہ ہے۔

امریکی ادارے کے مطابق وارننگ مارکس، ویک اور مڈوے نامی جزائر کے لیئے بھی جاری کی گئی ہے۔

ابھی تک زلزلے اور سونامی کے باعث کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے یا املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات نہیں ہیں۔

ٹوکیو میں بی بی سی کے نامہ نگار کرس ہاگ کا کہنا ہے کہ جاپان میں ماضی میں آنے والی سونامیاں کافی نقصان کا باعث بنتی رہی ہیں۔ تاہم اس مرتبہ کی سونامی ماضی کی نسبت زیادہ شدید درجے کی نہیں ہے۔

جاپان جغرافیائی طور پر کرہ ارض کے ایسے حصے پر واقع ہے جہاں دنیا میں سب سے زیادہ زلزلے آتے ہیں یا آسکتے ہیں۔

ان ہی خدشات کے پیش نظر جاپان نے سونامی کی واررنگ جاری کرنے کے لیئے ایک حساس نظام تیار کر رکھا ہے۔

اگر محمکہ ارضیات کے مطابق کسی بھی زلزلے کے جھٹکے سونامی کا باعث بننے کا خدشہ ہو تو ادارہ چند منٹ کے اندر اندر متعلقہ علاقوں میں وارننگ جاری کردیتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد