انڈونیشیا زلزلے میں کئی افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈونیشیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جزیرہ جاوا میں آنے والے ایک طاقتور زلزلے میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ انڈونیشیا کے محکمۂ موسمیات کے مطابق یہ زلزلہ مرکزی جزیرے جاوا کے جنوبی ساحل پر آیا ہے۔ عینی شاہدین نے مقامی ریڈیو کو بتایا ہے کہ اس میں کئی لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکہ کے جیولوجیکل سروے نے کہا ہے کہ اس کی شدت زلزۂ پیما پر چھ اعشاریہ دو تھی۔ جاوا کے یوگ یکارتا علاقے میں کئی افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے اور عمارتوں کی تباہی کی اطلاعات بھی ہیں۔ عینی شاہدین نے یہ بھی بتایا کہ عمارتیں گرنے لگیں جس کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نکلنا شروع ہوگئے۔
یوگ یکارتا کےعلاقے میں ایک پولیس افسر سوبی یاکتو نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ ابھی ہلاکتوں کی تعداد دستیاب نہیں ہے لیکن ’کئی لوگ ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔‘ جبکہ وہاں کے محمدیہ ہسپتال کے ایک نرس وہاب نے خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ ’کم سے کم پانچ لوگ ہلاک ہوئے ہیں لیکن یہ تعداد بڑھ سکتی ہے۔‘ بعض اطلاعات میں کم سے کم دس ہلاکتوں کی بات کی گئی ہے۔ دسمبر 2004 میں انڈونیشیا کے ساحل پر سمندر میں آنے والے زلزلے سے پیدا ہونے والی سونامی کی لہروں سے لاکھوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ | اسی بارے میں سونامی وارننگ سسٹم پر اتفاق01 July, 2005 | آس پاس دو ہزار پانچ آفات کا سال رہا: سروے 30 December, 2005 | آس پاس انڈونیشیا میں شدید زلزلہ27 January, 2006 | آس پاس بحرالکاہل ممالک میں سونامی ٹیسٹ17 May, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||