BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 19 February, 2005, 12:06 GMT 17:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کلنٹن اور بش سونامی ٹور پر
بل کلنٹن اور جارج بش سینئیر
وہ اپنے اس دورے میں انڈونیشیا، سری لنکا اور مالدیپ کے متاثرہ علاقوں میں بھی جائیں گے
امریکہ کے دو سابق صدور نے سونامی سے متاثرہ ممالک کے دورے کا آغاز تھائی لینڈ سے کردیا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے بل کلنٹن اور جارج بش سینیئر سے درخواست کی تھی کہ وہ دسمبر میں آنے والے اس خدائی قہر سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے فنڈ جمع کریں۔

کلنٹن اور بس نے اپنے دورے کا آغاز تھائی لینڈ کے تفریحی مقام پھوکٹ کے شمال میں واقع ایک چھوٹے سےگاؤں بان نام کھیم سے کیا۔

بان نام کھیم گاؤں کی پانچ ہزار کی آبادی میں سے آدھے لوگ سونامی کا شکار ہو گئے تھے۔

اس گاؤں میں سابق امریکی صدور ان بچوں سے بھی ملے جن کے والدین اس سانحہ میں مارے گئے ہیں۔وہ اپنے اس دورے میں انڈونیشیا، سری لنکا اور مالدیپ کے متاثرہ علاقوں میں بھی جائیں گے۔

پھوکٹ آمد پر بل کلنٹن کا کہنا تھا کہ ’ ہماری آمد کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ کتنا کام کیا جا چکا ہے اور ہم اس سلسلے میں کیا کر سکتے ہیں، ساتھ ہی میں امدادی کارکنوں کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہتا ہوں‘۔

اس موقع پر سینکڑوں افراد ساحل پر جمع ہوگئے اور انہوں نے بل کلنٹن اور جارج بش کو اپنی کشتیوں اور سازوسامان کی تباہی کی داستان سنائی۔

سابق امریکی صدور نے ان دو سو گھروں کا بھی معائنہ کیا جو کہ متاثرین کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔

بل کلنٹن اور جارج بش پھوکٹ میں سونامی میں مرنے والے افراد کی یاد میں تعمیر کی جانے والی ایک یادگار کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔یہ دونوں صدور تھائی لینڈ کے وزیرِاعظم تھاسکن شناوترا سے بھی ملاقات کریں گے۔

بل کلنٹن اور بش اتوار کو سونامی سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے آچے جائیں گے۔

دریں اثناء سویڈن کے بادشاہ کارل XVI اور ملکہ سلویا نے بھی جمعہ کو تھائی لینڈ کے تباہ شدہ ساحلی علاقے کا دورہ کیا۔ انہوں نے سویڈن کے باشندوں کی مدد کرے پر مقامی افراد کا شکریہ ادا کیا۔

انڈونیشیا کی ایک مسجدایمان مضبوط ہو گیا
زلزلے کے بعد ایمان مزید مضبوط ہوا
برگر سونامی برگر
جنوبی افریقہ میں سونامی کا لفظ عام ہے۔
سونامی کیسے گزریسونامی کیسے گزری
سونامی نے 6 گھنٹے میں 4000 کلومیٹر طے کیے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد