زلزلے سے جوہری پلانٹ کو نقصان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جاپان میں سوموار کو ریکٹر سکیل پر 6.8 کی شدت سے آنے والے زلزلے نے ملک کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ کو نقصان پہنچایا ہے اور اس میں سے تابکاری پانی نکل کر سمندر کے پانی میں مل گیا ہے۔ دوسری طرف امدادی کارکن زلزلے کے بعد تباہ ہونے والے سینکڑوں گھروں کے ملبے میں سے زندہ بچ جانے والوں کو ڈھونڈ رہے ہیں۔ مرکزی جاپان میں آنے والے زلزلے میں نو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ جبکہ 900 کے قریب زخمی ہو گئے جن میں سے 19 شدید زخمی ہیں۔ ساحلی شہر کاشی وازاکی کے دس ہزار کے قریب رہائشیوں نے امدادی سینٹرز میں رات گزاری۔ اطلاعات کے مطابق رات بھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے رہے۔ کاشی وازاکی۔کاویرا پلانٹ کو دنیا کے سب سے بڑے جوہری پلانٹس میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ زلزلے کی وجہ سے اس میں سے کچھ تابکاری مادہ نکل کر سمندر کے پانی میں مل گیا ہے۔
ٹوکیو الیکٹریکل پاور کمنی (ٹیپکو) کے مطابق جس پانی میں تھوڑی مقدار میں تابکاری مادہ تھا وہ پلانٹ سے نکل کر سمندر کے پانی میں مل توگیا ہے لیکن اس سے ماحول کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ٹیپکو نے کہا کہ زلزلہ پلانٹ کے برداشت کرنے کی حد سے کہیں زیادہ شدید تھا۔ جاپان کی جوہری تنصیبات کا تحفظ حالیہ برسوں میں حادثات اور غلطیوں کی وجہ سے زیرِ بحث رہا ہے۔ جاپان کی زیادہ تر بجلی جوہری پلانٹ سے ہی پیدا کی جاتی ہے۔ جاپان دنیا کے زلزلے والے حصے کی پٹی میں واقع ہے اور کچھ ری ایکٹرز کے متعلق یہ سوالات اٹھتے رہے ہیں کہ آیا وہ شدید جھٹکوں کو برداشت بھی کر سکتے ہیں یا نہیں۔ | اسی بارے میں سونامی: ہنگامی حالت کا اعلان02 April, 2007 | آس پاس بحر الکاہل اور جنوبی میں زلزلے25 March, 2007 | آس پاس سماٹرا زلزلہ، ستر افراد ہلاک06 March, 2007 | آس پاس انڈونیشیا زلزلے میں ستر ہلاک06 March, 2007 | آس پاس انڈونیشیا: سمندری علاقے میں زلزلہ21 January, 2007 | آس پاس سانپوں سے زلزلے کی پیشنگوئی29 December, 2006 | آس پاس تائیوان میں شدید زلزلہ26 December, 2006 | آس پاس ہیرو شیما میں زلزلہ12 June, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||