بحر الکاہل اور جنوبی میں زلزلے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اتوار کی صبح جاپان کے سب سے بڑے جزیرے ہونشو پر سات اعشاریہ ایک کی شدت کا ایک زلزلہ آیا ہے جبکہ ایک دوسرا زلزلہ جنوبی بحرالکاہل میں ونواتو کے مقام پر آیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاپان کے ساحل پر آنے والے زلزلے میں کم سے کم ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ چالیس افراد زخمی ہوگئے۔ اس زلزلے کے جھٹکے ٹوکیو تک محسوس کیے گئے۔ جاپانی حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کی ہے اور خدشہ ہے کہ پچاس سینٹی میٹر تک کی موجیں آسکتی ہیں۔ سونامی سمندر میں زلزلے سے پیدا ہونے والی موجوں کو کہا جاتا ہے۔ جاپان میں یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجکر بیالیس منٹ پر آیا اور اس کا مرکز ٹوکیو کے شمال مغرب میں 300 کلومیٹر کی دوری پر تھا۔ دوسرا زلزلہ جنوبی بحرالکاہل میں ونواتو کے قریب آیا اور امریکی ماہرین کے مطابق اس کی شدت سات اعشاریہ دو تھی۔ ابتدائی اطلاعات میں کسی کے ہلاک ہونے کی رپورٹ نہیں ہے۔ ونواتو میں ایک اور زلزلہ بھی محسوس کیا گیا۔ تاہم حکام نے سونامی کی کوئی وارننگ نہیں جاری کی ہے۔ لیکن ہنگامی حالات سے نمٹنے والے ادارے زلزلے کے اثرات کے بارے میں معلومات حاصل کررہے ہیں۔ | اسی بارے میں ہیرو شیما میں زلزلہ12 June, 2006 | آس پاس تائیوان میں شدید زلزلہ26 December, 2006 | آس پاس انڈونیشیا زلزلے میں ستر ہلاک06 March, 2007 | آس پاس سماٹرا زلزلہ، ستر افراد ہلاک06 March, 2007 | آس پاس زلزلہ: امدادی ایجنسیوں کااجلاس29 May, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||