BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 02 April, 2007, 04:27 GMT 09:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سونامی: ہنگامی حالت کا اعلان
زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر آٹھ بتائی گئی ہے
جنوبی بحرالکاہل میں ایک بڑے زلزلے کے بعد Solomon جزائر کے بعض علاقوں میں سونامی سے خدشہ ہے کہ کئی علاقوں میں جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔سونامی کے مرکز سے دور کے علاقوں میں اٹھارہ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے ہیں۔ایک سو کے قریب افراد بی گھر ہوگئے ہیں۔

سولومن جزائر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے اور ہنگامی امداد کی اپیل کی گئی ہے۔

سونامی سے ہونے والی تباہی کی تفیصلات ابھی واضح نہیں البتہ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ کچھ افراد کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ لاپتہ ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ سینکڑوں لوگ کھلے آسمان کے نیچے رات گزارنے پر مجبور ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ کئی میٹر اونچی لہریں مغربی جزائر سے ٹکرائیں جن سے کم از کم دو دیہاتوں کو نقصان پہنچا ہے اور وہاں کے مکینوں کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل رہا۔

سونامی کے بارے میں شمال مشرقی آسٹریلیا، نیو گنی اور بحرالکاہل کے بعض جزائر میں وارننگ جاری کی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندر میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر آٹھ تھی اور گرینچ کے معیاری وقت کے مطابق یہ زلزلہ اتوار کی رات آٹھ بجکر چالیس منٹ پر آیا۔

سولومن پولیس کے سارجنٹ گوڈفرے ابیہا نے بتایا کہ سونامی کی لہروں نے جیزو کے قصبے کو متاثر کیا ہے۔ زلزلے کے مرکز سے پچیس میل دور تک سونامی کی لہروں کا اثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جیزو میں پولیس نے سونامی آنے پر لوگوں سے ساحلی علاقے چھوڑ دینے کو کہا تھا لیکن اس کے بعد وہاں پر مواصلاتی نظام منقطع ہو گیا۔

گوڈفرے نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں دو پولیس سٹیشن ہیں جہاں پر رابطہ کرنا ممکن نہیں رہا لہذا صورتِ حال واضح نہیں ہو رہی۔

جولین میکلیؤڈ نے جو سولومن جزائر میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے محکمے کے اہلکار ہیں بتایا: ’ہماری اطلاعات کے مطابق دو دیہات پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ اب تک چار افراد کے لاپتہ ہونے کی خبر ہے۔‘

جاپان کے نشریاتی ادارے این ایچ کے نے خبر دی ہے کہ کم از کم تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

آسٹریلیا میں حکام کہتے ہیں کہ نیو ساؤتھ ویلز کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی خطرناک لہریں آ سکتی ہیں اور اگلے کچھ گھنٹوں میں چند علاقے زیرِ آب آ سکتے ہیں۔ احتیاط کے طور پر سڈنی میں کئی ساحلی تفریح گاہوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
سونامی اور سیاست پر اثرات
23 December, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد