یونان: زلزلے کے شدید جھٹکے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یونان میں علی الصبح اتوار کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گیے ہیں۔ زلزلے کی شدت اتنی تیز تھی کہ عمارتیں ہل گئیں اور لوگ نیند سے بیدار ہو گئے۔ یونان میں ارضیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر چھ اعشاریہ پانچ تھی اور اس کا مرکز جنوبی پیلوپونیز کے علاقے میں ایتھنز سے ایک سو بیس کلو میٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔ زلزلے کا مرکز اکاون کلومیٹر زمین کے اندر تھا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ زلزلے کے جھٹکے یونان کے بیشتر حصوں میں محسوس کیے گیے ہیں۔ یورپ میں یونان ایسا ملک ہے جہاں زلزلے کے سب سے زیادہ جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں۔ یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح سات بج کر پندرہ منٹ پر آیا، جب زیادہ تر لوگ نیند میں تھے۔ ایتھنز سے بی بی سی کے نامہ نگار میلکم برابنٹ کا کہنا ہے کہ زلزلہ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ان کا گھر بیس سیکنڈ تک زور زور سے ہلتا رہا۔ یونان کے جنوبی شہر کلمتا کے باشندوں کا بھی کہنا ہے کہ زلزلے کی وجہ سے ان کے گھر چالیس سیکنڈ تک ہلتے رہے۔ اطلاعات کے مطابق زلزلہ اٹلی میں بھی محسوس کیا گيا ہے۔ سمتبر انیس سو ننانوے میں یونان میں ایک طاقتور زلزلہ آیا تھا، جس میں سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ | اسی بارے میں پیرو:پانچ سوہلاک، تین روزہ سوگ17 August, 2007 | آس پاس پیرو میں زلزلہ، سینکڑوں ہلاک 16 August, 2007 | آس پاس چین میں زلزلہ، دو ہلاک03 June, 2007 | آس پاس زلزلہ: عینی شاہدین کیا کہتے ہیں27 May, 2006 | آس پاس ایران زلزلہ، لوگوں کی تلاش بند 01 April, 2006 | آس پاس انڈونیشیا میں شدید زلزلہ27 January, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||