’شیخ حسینہ مخالف مقدمہ غیرقانونی‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلہ دیش کے ہائی کورٹ نے ملک کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے خلاف کرپشن کے مقدمے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فیصلہ دیا ہے کہ یہ مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا۔ عدالت نے کہا ہے کہ ہنگامی حالت کے قوانین ان مبینہ جرائم کے لیے استعمال نہیں کیے جا سکتے جو فوج کی حمایت یافتہ حکومت کے اقتدار میں آنے سے قبل عمل میں آئے تھے۔ بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم کے وکیل نے عدالت کے فیصلے کو ایک فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے آئین کی بالادستی کا قیام یقینی ہے۔ لیکن سرکاری وکیل نے فوراً حکومت کی طرف سے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔ اس اپیل کی سماعت جمعرات کو ہوگی۔ مبصرین کے نزدیک سپریم کورٹ کا فیصلہ انتہائی اہم ہوگا۔ وزارت قانون کے مشیر اے ایف عارف حسن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ واضح ہوگا آیا زیرِ سماعت بدعنوانی کے تمام مقدمات چلائے جاسکتے ہیں یا نہیں۔ شیخ حسینہ، ان کی ایک بہن اور ایک کزن پر الزام ہے کہ انیس سو چھیانوے اور دو ہزار ایک کے درمیانی عرصے میں انہوں نے ایک بزنس مین سے سوا چار لاکھ ڈالر سے زیادہ رشوت لی تھی۔ شیخ حسینہ اس الزام کی تردید کرتی رہی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک سیاسی مقدمہ ہے جس کا مقصد ان کو بدنام کر کے سیاسی میدان سے باہر نکالنا ہے۔ بنگلہ دیش میں نگراں حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ایمرجنسی نافذ کی تھی۔ نگراں حکومت کو تین ماہ کے اندر اندر ملک میں انتخابات کرانے تھے لیکن اس نے کہا تھا کہ پہلے ملک کے سیاسی نظام کو بدعنوانی سے پاکر کرنا ضروری ہے۔ بنگلہ دیش کی ایک اور سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا سمیت درجنوں سیاستدانوں کو حراست میں لیا گیا اور ان کے خلاف اس طرح کے مقدمات قائم کیے گئے۔ اب مبصروین کا کہنا ہے کہ اگر سپریم کورٹ یہ فیصلہ دیتی ہے کہ شیخ حسینہ کے خلاف یہ مقدمہ قانونی نہیں ہے اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا جاتا ہے تو پھر دوسرے رہنماؤں کو حراست میں رکھنا مشکل ہو جائے گا۔ |
اسی بارے میں شیخ حسینہ کے خلاف قتل کا مقدمہ11 April, 2007 | آس پاس حسینہ واجد ڈھاکہ پہنچ گئیں07 May, 2007 | آس پاس شیخ حسینہ: واپسی کی اجازت25 April, 2007 | آس پاس شیخ حسینہ کو گرفتار کر لیا گیا16 July, 2007 | آس پاس ’شیخ حسینہ زیرِ حراست رہیں گی‘27 August, 2007 | آس پاس وطن ضرور جاؤں گی: حسینہ 19 April, 2007 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||