BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 07 May, 2007, 12:10 GMT 17:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حسینہ واجد ڈھاکہ پہنچ گئیں
شیخ حسینہ
شیخ حسینہ کو ان کے خلاف مقدمات میں گرفتار کیے جانے کا امکان ہے
بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ جلا وطنی کی کوششوں کی مزاحمت کےبعد ڈھاکہ پہنچ گئی ہیں۔ عوامی لیگ کی رہنما نے کچھ روز قبل بھی بنگلہ دیش جانے کی کوشش کی تھی لیکن انہیں ہیتھرو کے ہوائی اڈے پر جہاز میں سوار نہیں ہونے دیا گیا تھا۔ بنگلہ دیش کی حکومت نے انہیں قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔

بنگلہ دیش کی نگران حکومت شیخ حسینہ کو جلا وطن کرنا چاہتی تھی جِس دوران انہوں نے دو ماہ لندن میں گزارے۔ ان کی ڈھاکہ واپسی پر زبردست حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔

ڈھاکہ کے ہوائی اڈے پر رپورٹروں سے بات کرتے ہوئے شیخ حسینہ نے کہا کہ ’یہ میرا ملک ہے، یہ میرا گھر ہے۔ میں واپس آنے پر بہت خوش ہوں‘۔

بنگلہ دیش میں فوج کی حمایت سے قائم نگران حکومت نے جنوری میں ہنگامی حالت نافذ کی تھی جس کے تحت سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے، تاہم شیخ حسینہ کی جماعت کے ارکان نے ان کے استقبال کی اجازت طلب کی تھی۔

ڈھاکہ میں بی بی سی کے نامہ نگار جان سڈورتھ کا کہنا ہے کہ معاملات حکومت کی مرضی کے تحت حل ہوتے تو شیخ حسینہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہی ہوتیں لیکن وہ ایک ہیرو کے طور پر واپس جا رہی ہیں۔

نگران حکومت کہہ چکی ہے کہ سابق وزرائے اعظم شیخ حسینہ واجد اور بیگم خالدہ ضیاء کی ملک واپسی کی صورت میں اصلاحات کرنا مشکل ہو جائے گا۔ اس نے عالمی فضائی کمپنیوں کو شیخ حسینہ واجد کو واپسی کی سہولت فراہم کرنے سے روکا تھا اور خالدہ ضیاء کو سعودی عرب جانے پر مجبور کرنے کی کوشش کی تھی۔

نامہ نگار نے کہا تھا کہ اندرونی اور عالمی دباؤ کے تحت حکومت ان دونوں رہنماؤں کو جلا وطن کرنے کا ارادہ ترک کرنے پر مجبور ہوئی ہے۔ شیخ حسینہ واجد نے برٹش ایئرویز کے خلاف ان کو گزشتہ ہفتے بورڈنگ کارڈ جاری نہ کرنے پر بیس لاکھ ڈالر کے ہرجانے کے دعوے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

اپنے دیش جاؤں گی
’میرا دیش ہے اور جنتا میری حامی ہے‘
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد