ہیلری، مکین اہم ریاستوں میں فاتح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدارتی انتخاب کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف ہیلری کلنٹن ریاست نواڈا میں اور ریپبلکن پارٹی کی جانب سے جان مکین ساؤتھ کیرولینا میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ مسٹر مکین اور مائیک ہکبی کے درمیان مقابلہ سخت رہا اور مسٹر مکین تینتیس فیصد ووٹ حاصل کر سکے جبکہ مائیک ہکبی کو تیس فیصد ووٹ ملے۔ جان مکین کی اس کامیابی کے بعد بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ریپبلکن پارٹی میں کسی صدارتی امیدوار کو بحیثیت مجموعی واضح اکثریت نہیں مل رہی ہے لیکن مسٹر مکین کو قدرے برتری حاصل ہے جس کا فائدہ انہیں ریاست فلوریڈا میں ہو سکتا ہے۔ ساؤتھ کیرولینا کے ریپبلکن نتائج سے پہلے ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے امیدوار بننے کی دوڑ میں ریاست نواڈا میں ہونے والی ووٹنگ میں ہیلری کلنٹن ایک سخت مقابلے کے بعد بارک اوبامہ سے بازی لے گئیں۔ ابتدائی نتائج کے مطابق ہیلری کلنٹن نے اکاون فیصد اور اوبامہ نے پینتالیس فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے امیدوار بننے کے تیسرے خواہشمند جان ایڈورڈ صرف پانچ فیصد کے قریب ووٹ لے پائے ہیں۔ اس سے قبل ہیلری کلنٹن نے ریاست نیو ہمشائر میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ بارک اوبامہ ائیوا میں کامیاب رہے تھے۔
ادھر اسی ریاست میں ریپبلکن پارٹی کی طرف سے امیدوار بننے کی دوڑ میں مِٹ رومنی نے باون فیصد ووٹ لے کر میدان مار لیا ہے جبکہ جان مکین اور رون پال تیرہ تیرہ فیصد ووٹ لے کر دوسری پوزیشن کے لیے صف آراء ہیں۔ نواڈا میں فتح پر تبصرہ کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم کے منتظم ٹیری مکلیف کا کہنا تھا ’یہ کلنٹن کے لیے ایک بڑی فتح ہے، یہ ایک بڑا دن ہے۔‘ ریاست میں پچیس فیصد آبادی ہسپانوی ہے، جس کے بااثر نمائندے ہیلری کلنٹن کی حمایت کر رہے تھے جبکہ بارک اوبامہ کو مقامی یونینز کی مدد حاصل تھی۔ ریاست ساؤتھ کیرولینا میں ریپبلکن پارٹی کے انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے انیس سو اسی سے یہی ہوتا آیا ہے کہ ساؤتھ کیرولینا میں کامیابی حاصل کرنے والا ہی ریپبلکن پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار بنتا ہے۔ |
اسی بارے میں فضائی میزبان ہلری کلنٹن18 January, 2008 | آس پاس ہیلری کلِنٹن، جان مکین کی فتح09 January, 2008 | آس پاس آئیوا میں اوبامہ اور ہکابی کی برتری04 January, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||