ایمرجنسی: امریکہ میں مظاہرے جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں ایمرجنسی کے نفاذ ، شہری اور پریس آزادیوں پر پابندیوں کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ نے امریکی شہروں میں قائم پاکستانی قونصل خانوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔ پی پی پی یو ایس اے کی جانب سے اتوار کی دوپہر احتجاجی مظاہرہ پاکستانی قونصل خانے کے سامنے ہوا جس میں پی پی پی یو ایس اے اور نیویارک کے مقامی عہدیداروں اور کارکنوں کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف سمیت دوسری سیاسی پارٹیوں کے علاوہ اانسانی حقوق اور پاکستان میں شہری آزادیوں کے لیے امریکہ میں کام کرنے والے گروپوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرے کے دوران ’گو مشرف گو، نو مشرف نو‘، ’جمہوریت بحال کرو‘، ’جنرل مشرف اپنے وعدے پورے کرو‘، ’امریکہ ڈکٹیٹر شپ کی حمایت بند کرے‘ اور ’ایمرجنسی فوری ختم کرو‘ جیسے نعرے لگائے گئے۔ اجتجاجی مظاہرے سے خطاب کرنے والوں نے امریکہ سمیت عالمی برادری سے ایمرجنسی کے خاتمے تک پاکستان کی امداد بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ مقررین نے امریکی وزیرِخارجہ کونڈالیزا رائس پر مشرف حکومت کے خلاف ایمرجنسی کے نفاذ میں، بقول ان کے، چشم پوشی اختیار کرنے پر سخت نکتہ چینی کی۔ اس سے قبل پی پی پی امریکہ کی طرف سے دیگر پارٹیوں اور گروپوں کیساتھ مل کر لاس اینجلس میں بھی مظاہرے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ رواں ہفتے میں امریکی بار ایسوسی ایشنوں اور وکلاء کی تنظیموں نے بھی نیویارک، بوسٹن اور واشنگٹن میں ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ |
اسی بارے میں مشرف کے بیان کا عالمی خیر مقدم11 November, 2007 | آس پاس ایمرجنسی لگی رہی تو آزادانہ انتخابات مشکل ہیں: بینظیر11 November, 2007 | پاکستان ’انتخابات جنوری کے پہلے ہفتے میں‘11 November, 2007 | پاکستان ’کنگز پارٹی کو جتوانے کامنصوبہ‘11 November, 2007 | پاکستان پاکستانیوں کا نیویارک میں مظاہرہ09 November, 2007 | پاکستان ایمرجنسی ہٹائی جائے: بش06 November, 2007 | پاکستان ایمرجنسی ختم کریں اور جمہوریت بحال کریں: صدر بش05 November, 2007 | پاکستان ایمرجنسی کے خلاف فیصلہ کالعدم06 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||