BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 06 November, 2007, 11:00 GMT 16:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایمرجنسی کے خلاف فیصلہ کالعدم

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ کی کاز لسٹ میں یہ درخواست شامل نہیں تھی
سپریم کورٹ کے آٹھ رکنی فل بینچ نے ایمرجنسی کے خلاف سپریم کورٹ کے سات ججوں کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

پی سی او کے تحت حلف اُٹھانے والے ججوں نے سات رکنی بینچ کے اس فیصلے کے خلاف حکومت کی طرف سے دائر ہونے والی درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ جس وقت سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کے سات رکنی بینچ نے فیصلہ دیا تھا اُس وقت عبوری آئینی حکم نامے کا اطلاق ہوچکا تھا اس لیے وہ جج نہیں رہے اور یہ سمجھا جائے کہ اس وقت یہ فیصلہ ہوا ہی نہیں تھا۔

اٹارنی جنرل ملک قیوم کی طرف سے دائر ہونے والی اس درخواست کی سماعت سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے آّٹھ رکنی بینچ نے کی۔

اٹارنی جنرل ملک قیوم نے بی بی سی کو بتایا کہ انہوں نے سپریم کورٹ کے سات ججوں کے فیصلے کے خلاف درخواست پیر کو دائر کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اُس سات رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں خود لکھا ہے کہ میڈیا میں یہ خبریں آرہی تھیں کہ ملک میں ایمرجنسی لگنے والی ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے گیارہ رکنی بینچ سے سربراہ جسٹس جاوید اقبال نے کہا تھا کہ وہ اس درخواست کو پیر کو سنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت سپریم کورٹ کے سات رکنی بینچ نے فیصلہ دیا اُس وقت نہ تو وہاں پر درخواست گزار موجود تھا، نہ ہی اس بینچ نے اس ضمن میں حکومت کو نوٹسز جاری کیے تھے اور نہ ہی انہیں سنا گیا۔ ملک قیوم نے دعوٰی کیا کہ بدھ کے روز لاہور ہائی کورٹ کے مزید تین چار ججز حلف اُٹھائیں گے۔

 جسٹس عبدالحمید ڈوگر نے سپریم کورٹ میں مقدمات کے سماعت کے لیے تین بینچ بھی تشکیل دیے ہیں۔ ان بنچوں میں سے پہلے بینچ میں چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کے علاوہ جسٹس محمد موسی اور جسٹس فقیر محمد کھوکھر شامل ہیں۔ دوسرے بنچ کی سربراہی جسٹس نواز عباسی کر رہے ہیں جبکہ اس میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس قائم جان شامل ہیں۔ تیسرا بنچ جسٹس جاوید بٹر کی سربراہی میں بنا ہے جس میں جسٹس چوہدری محمد یوسف بھی شامل ہیں۔

واضع رہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے جاری ہونی والی کاز لسٹ میں یہ درخواست شامل نہیں تھی تاہم عدالت نے اس کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سابق ججوں کے فیصلےکو کالعدم قرار دے دیا۔سپریم کورٹ کے ترجمان کے مطابق حکومت کی طرف سے دائر ہونے والی درخواست سپلیمنٹری کاز لسٹ میں شامل تھی۔

حکومت کی طرف سے دائر اس درخواست کی سماعت کرنے والے بینچ میں چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کے علاوہ جسٹس محمد نواز عباسی، جسٹس فقیر محمد کھوکھر، جسٹس ایم جاوید بٹر، جسٹس اعجازالحسن، جسٹس محمد قائم جان، جسٹس محمد موسی کے لغاری اور جسٹس محمد اعجاز یوسف شامل ہیں۔

واضح رہے کہ برطرف کیے جانے والے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے سات رکنی بینچ نے سنیچر کی رات صدارتی امیدوار جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے وکیل اعتزاز احسن کی طرف سے جنرل پرویز مشرف کی اہلیت کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران دائر کی جانے درخواست پر فیصلہ سنایا تھا کہ حکومت ان درخواستوں کی سماعت تک ملک میں ایمرجنسی یا مارشل لاء نہیں لگائیں گے۔

ادھر جسٹس عبدالحمید ڈوگر نے سپریم کورٹ میں مقدمات کے سماعت کے لیے تین بینچ بھی تشکیل دیے ہیں۔ ان بنچوں میں سے پہلے بینچ میں چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کے علاوہ جسٹس محمد موسی اور جسٹس فقیر محمد کھوکھر شامل ہیں۔ دوسرے بنچ کی سربراہی جسٹس نواز عباسی کر رہے ہیں جبکہ اس میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس قائم جان شامل ہیں۔ تیسرا بنچ جسٹس جاوید بٹر کی سربراہی میں بنا ہے جس میں جسٹس چوہدری محمد یوسف بھی شامل ہیں۔

’جدوجہد کرتے رہیں‘
جسٹس چودھری کے بقول ایمرجنسی غیر آئینی
احتجاجسندھ احتجاج
سندھ کی تمام عدالتوں کا بائیکاٹ اوراحتجاج
چیف جسٹس صبیح الدین احمدعہدے پر برقرار ہوں
برطرفی کی اطلاع نہیں ملی: جسٹس صبیح الدین
سندھ ہائی کورٹسندھ ہائی کورٹ میں
عبوری آئینی حکم کو چیلنج کر دیا گیا ہے
اسی بارے میں
ایمرجنسی پر ڈھکی چھپی تنقید
04 November, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد