’انتخابی شیڈول بدل سکتا ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اطلاعات کے وزیر مملکت طارق عظیم نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے باعث آئندہ عام انتخابات کے شیڈول میں رد و بدل کیا جا سکتا ہے۔ اتوار کی سہ پہر غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ایمرجنسی نافذ ہے اور اس صورتحال میں انتخابات کا التواء ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات ضرور ہوں گے لیکن ان کے انعقاد کی تاریخوں میں ردو بدل ہو سکتا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ فی الحال کوئی بات حتمی طور پر نہیں کہی جا سکتی۔ واضح رہے کہ آئین کے تحت اسمبلیوں کی تحلیل کے تین ماہ کے اندر نئے انتخابات کروانا لازم ہے اور موجودہ اسمبلیوں کی مدت پندرہ نومبر کو مکمل ہو رہی ہے۔ اس صورت میں عام تاثر یہی تھا کہ ملک میں عام انتخابات اگلے برس کے اوائل میں منعقد کیے جائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین پہلے ہی ملک میں ایمرجنسی لگا کر اسمبلیوں کی مدت ایک سال تک بڑھانے کا عندیہ دے چکے ہیں۔ ادھر پاکستان کے وزیراعظم شوکت عزیز اتوار کی شام ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں جس میں میں انتخابات کے التوا کے حوالے سے حکومتی مؤقف واضح طور پر سامنے آنے کی توقع ہے۔ | اسی بارے میں ایمرجنسی پر ڈھکی چھپی تنقید04 November, 2007 | پاکستان ایمرجنسی،عدلیہ میں تبدیلیاں،میڈیا پر پابندیاں04 November, 2007 | پاکستان گرفتاریوں،نظربندی کا سلسلہ جاری04 November, 2007 | پاکستان وکلاء کےگھروں پر چھاپے، کئی گرفتار04 November, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||