ایمرجنسی ہٹائی جائے: بش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے صدر جارج بش نے پاکستان کے صدر جنرل مشرف سے کہا ہے کہ وہ جتنی جلد ہو سکے ایمرجنسی ختم کریں اور ملک میں جمہوریت کو بحال کریں۔ واشنگٹن سے جاری ہونے والے ایک بیان میں صدر بش نے کہا ہے کہ امریکہ نے پہلے ہی پاکستانی رہنما سے کہا تھا کہ ایمرجنسی نافذ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ’ہم توقع کرتے ہیں کہ جس حد تک جلد ممکن ہو انتخابات کرائے جائیں اور صدر اپنی فوجی وردی اتار دیں۔ اس اقدام سے پہلے ہم نے صاف صاف کہہ دیا تھا کہ ایمرجنسی جمہوریت کی جڑیں کاٹ دے گی۔ اب ہم یہ توقع کر رہے ہیں کہ وہ جس قدر جلد ہوسکے جمہوریت کو بحال کریں گے۔‘ اس سے قبل امریکی وزارت خارجہ نے پاکستان میں ایمرجسنی کے نفاذ پر ’گہری تشویش‘ کا اظہار کیا اور خبردار کیا ہے کہ اگر جلد حالات معمول پر نہیں آئے تو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پہلے جیسے نہیں رہیں گے۔
وہائٹ ہاؤس کی ترجمان ڈانا پرینو نے اس بات کی تصدیق کردی کہ پاکستان کو جاری امریکی امداد پر از سرِ نو غور کیا جا رہا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ نے وارننگ دی ہے کہ واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات پہلے جیسے نہیں رہیں گے اگر صدر مشرف نے (ایمرجنسی کا) اقدام واپس نہیں لیا۔ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے کہا تھا کہ صدر جنرل پرویز مشرف کو وردی اتار دینی چاہئیے اور ملک میں آئین کے تحت انتخابات منعقد ہونے چاہئیں۔امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین نے پاکستان کو جاری امداد میں کٹوتی کے امکان کی وارننگ بھی دی ہے۔ ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اپنے رد عمل میں کہا ہے انہیں ایمرجنسی کے نفاذ پر بہت تشویش ہے اور انہوں نے جنرل پرویز مشرف پر زور دیا کہ وہ گرفتار شدہ افراد کو فوراً رہا کر دیں۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پاکستانی قیادت کے لئے یہ ایک اہم موڑ ہے۔ پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کس طرح عمل میں آتی ہے۔ نیدرلینڈز نے پہلے ہی پاکستان کو امدادی رقوم بند کر دی ہیں۔ آسٹریلیا، جرمنی، فرانس اور افغانستان نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ |
اسی بارے میں آئین تار تار ہے، قربانیوں کا وقت ہے، لوگ اٹھ کھڑے ہوں: جسٹس افتخار 06 November, 2007 | پاکستان پہلے سے مراسم نہ رہیں گے: امریکہ05 November, 2007 | پاکستان عالمی برداری کو افسوس اور پریشانی03 November, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||