BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 13 October, 2007, 06:48 GMT 11:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’عراق امریکہ کے لیے بھیانک خواب‘
لیفٹیننٹ جنرل(ر) سانچیز
امریکہ صرف یہی کر سکتا ہے کہ وہ’شکست کو ٹالتا رہے‘۔
عراق میں امریکی افواج کے ایک سابق سربراہ نے عراق میں امریکہ کی حالیہ حکمتِ عملی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ’عرا ق کا مسئلہ ایک ایسا بھیانک خواب ہے جو ختم ہوتا نظر نہیں آتا‘۔

واشنگٹن کے قریب آرلنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل(ر) ریکارڈو سانچیز کا کہنا تھا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکہ ایک ایسا بھیانک خواب جی رہا ہے جس کا اختتام ہوتا نظر نہیں آتا‘۔

انہوں نے امریکی حکومت کی جانب سے اس برس عراق میں مزید تیس ہزار فوجیوں کی تعیناتی کو ایک آخری کوشش قرار دیا اور کہا کہ موجودہ حالات میں امریکہ صرف یہی کر سکتا ہے کہ وہ’شکست کو ٹالتا رہے‘۔

انہوں نے کہا کہ صدام حکومت کے خاتمے کے بعد سیاسی غلطیوں کی ایک طویل فہرست نے عراق میں مزاحمتی تحریک کی راہ ہموار کی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل(ر) سانچیز کا کہنا تھا کہ امریکی سیاستدان’ کرپٹ‘ اور ’نالائق‘ ہیں اور اگر یہ سیاستدان فوج میں ہوتے تو فرائض سے غفلت برتنے کے جرم میں ان کا کورٹ مارشل ہو چکا ہوتا۔ انہوں نے عراقی فوج کو منتشر کرنے ، جلد از جلد ایک عوامی حکومت کی تشکیل اور قبائلی رہنماؤں سے تعلقات بنانے میں ناکامی کو عراق میں امریکہ کی بڑی غلطیاں قرار دیا۔

سابق امریکی جنرل کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ عراق میں موجودہ امریکی فوجی سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریئس اور عراق میں امریکی سفیر ریان سی کروکر نے اپنی رپورٹوں میں کہا ہے کہ اگرچہ امریکہ کو عراق میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم وہاں حالات میں بتدریج بہتری آئی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان ٹیری بوہن نے کہا کہ’ ہم امریکہ کے لیے ان (جنرل سانچیز) کی خدمات کے معترف ہیں مگر جیسا کہ جنرل ڈیوڈ پیٹریس اور امریکی سفیر ریان کروکر نے کہا ہے کہ عراق میں ترقی ہوئی ہے مگر ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے‘۔

لیفٹیننٹ جنرل ریکارڈو سانچیز 2003 میں عراق میں موجود اتحادی فوجوں کے کمانڈر تھے اور وہ گزشتہ برس ریٹائر ہوئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد