عراق :امریکی فوج میں کمی متوقع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وائٹ ہاؤس کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ صدر جارج بش اس ہفتے عراق سے امریکی افواج میں تقریباً تیس ہزار کی کمی کرنے کے اپنے منصوبے کا اعلان کریں گے۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ صدر افواج میں مشروط کٹوتی کا اعلان ٹیلی وثرن پر ایک اہم خطاب میں کریں گے۔ صدر بش کا یہ خطاب جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے ہوگا۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس خطاب میں جنرل پیٹرئس کی جانب سے افواج میں کمی کرنے کی تجویز کی منظوری شامل ہوگی جنہوں نے پیر اور منگل کو کانگریس کے سامنے بیان دیا۔ توقع ہے کہ صدر بش کا یہ منصوبہ مشروط ہوگا اور عراق میں پیش رفت کے ساتھ افواج میں مزید کمی کی جائے گی۔جنرل پیٹرئس اور عراق میں امریکی سفیر ریان کروکر کو کانگریس میں اپنے بیان کے دوران جنگ کے مخالف اراکان کی سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ جنرل ڈیوڈ پیٹرئس کا کہنا ہے کہ فروری کے بعد سے عراق میں تشدد میں خاصی کمی آئی ہے لیکن ان کا کہنا تھا کہ فوج کی قبل از وقت واپسی کے ’تباہ کن نتائیج‘ ہوں گے۔ عراق میں اس وقت 168،000 امریکی فوجی اہلکار موجود ہیں۔ | اسی بارے میں عراق میں امریکی کمانڈر پر تنقید11 September, 2007 | آس پاس بش اچانک عراق پہنچ گئے03 September, 2007 | آس پاس ’عراق میں صورت حال بہتر نہیں‘05 September, 2007 | آس پاس برطانوی فوج کا بصرہ سے انخلاء02 September, 2007 | آس پاس عراق میں پیش رفت سست: رپورٹ31 August, 2007 | آس پاس ’اٹھارہ اہداف مگر تین کا حصول‘31 August, 2007 | آس پاس کربلا میں مسلح تصادم، کرفیو نافذ28 August, 2007 | آس پاس فلوجہ میں خودکش حملہ،نو ہلاک27 August, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||