ساٹھ ہزار فوجیوں کی واپسی کااشارہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے اشارہ دیا ہے کہ کہ عراق میں صدر بش کی جانب سے منظور شدہ تعداد سے کہیں زیادہ فوجی دستوں کو واپس بلایا جائےگا۔ رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ اس وقت عراق میں موجود ایک لاکھ ساٹھ ہزارفوجیوں کی تعداد 2008 کے آخر تک ایک لاکھ رہ جائےگی۔ جمعرات کو صدر بش نے کہا تھا کہ اگلے موسم گرما تک تیس ہزار فوجی واپس بلائے جا سکتے ہیں۔ رابرٹ گیٹس اور صدر بش دونوں ہی نے اس بات پر زور دیا کہ فوجیوں کی واپسی کا انحصار ان کے مشن کی کامیابی پر ہے۔ مسٹر گیٹس کا کہنا ہے کہ اس وقت کی جانے والی تمام سفارشات میدان جنگ میں موجود کمانڈروں کے تجزیے اور عراق کی صورتِ حال پر منحصر کریں گی۔ جمعرات کو صدر بش نے ٹیلی وثرن پر ایک اہم خطاب میں عراق سے رفتہ رفتہ افواج کی واپسی اور وہاں امریکی افواج کی حیثیت ایک صلاح کار میں تبدیل کرنے کے منصوبے کو اجاگر کیا تھا۔ وائٹ ہاوس کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ عراق اٹھارہ میں سے نو اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔یہ رپورٹ عراق کی صورتِ حال پر بش انتظامیہ کی اپنا جائزہ ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عراق فرقہ وارانہ تشدد ختم کرنے اور تیل کی آمدنی کی تقسیم کے بارے قانون سازی کرنے کے دو بنیادی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ڈیمو کریٹس کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ سے لگتا ہے کہ صدر بش کی موجودہ پالیسیاں ناکام ہو رہی ہیں۔ | اسی بارے میں ’عراق میں صورت حال بہتر نہیں‘05 September, 2007 | آس پاس ’اٹھارہ اہداف مگر تین کا حصول‘31 August, 2007 | آس پاس بش کا فوجیں کم کرنے کا وعدہ14 September, 2007 | آس پاس ’فوج میں کمی کی جاسکتی ہے‘05 September, 2007 | آس پاس بش اچانک عراق پہنچ گئے03 September, 2007 | آس پاس اہم ریپبلکن سینیٹر کا انخلا پر زور 24 August, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||