BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 23 September, 2007, 04:19 GMT 09:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’بلیک واٹر‘ کے خلاف تحقیقات
بلیک واٹر پر سنچیر کے واقعہ کے بعد عارضی پابندی عائد کر دی گئی تھی
عراق میں امریکی سفارت کاروں کو سکیورٹی فراہم کرنے والی نجی کمپنی بلیک واٹر کے خلاف اسلحہ کی اسمگلنگ کے الزامات کی تحقیقات ہو رہی ہیں تاہم کمپنی نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

امریکی کمپنی بلیک واٹر کا تردیدی بیان ایک تحقیقاتی رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بلیک واٹر کے کچھ اہلکار عراق میں غیر قانونی اسلحہ اسمگل کر رہے تھے۔

یہ اسلحہ ان لوگوں کے استعمال میں بھی آ سکتا ہے جنہیں امریکی حکومت دہشت گرد قرار دیتی ہے۔

بلیک واٹر پر الزام ہے کہ گزشتہ اتوار کو بغداد میں ہونے والی ایک جھڑپ کے دوران انہوں نے گیارہ شہری ہلاک کر دیئے تھے۔

امریکی ریاست نارتھ کیرولاینہ سے تعلق رکھنے والی اس کمپنی نے جس کی خدمات امریکی وزارتِ خارجہ نے سفارت کاروں کی حفاظت کے حاصل کی تھیں کہا ہے کہ اس کے اہلکاروں نے اپنی حفاظت میں گولی چلائی تھی۔

عراقی حکام نے اتوار کو بلیک واٹر کے اہلکاروں کے ہاتھوں گیارہ شہریوں کی ہلاکت کے بعد اس سے عراق میں کام کرنے کا لائسنس واپس لے لیا تھا جسے جمعہ کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا۔

دریں اثناء عراقی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ وہ چھ ایسے اور واقعات کی تحقیقات کر رہی ہے جن میں مبینہ طور پر بلیک واٹر کے اہلکاروں کے ہاتھوں دس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اسلحہ کی اسمگلنگ کے الزامات کی خبریں نارتھ کیرولاینہ کے اخبارات ’نیوز‘ اور ’ابزرور‘ اخبارات میں شائع ہوئی ہیں۔

ان خبروں میں نامعلوم ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ امریکی حکام اس بات کی تحقیق کر رہے ہیں کہ آیا بلیک واٹر کے کچھ اہلکار عراق میں ہتھیار جن میں نائٹ ویژن سکوپ، بلٹ پروف جیکٹس اور بندوقیں وغیر شامل ہیں اسمگل کر رہے تھے۔

اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بلیک واٹر کے لیے کام کرنے والے دو سابق اہلکاروں نے جنوری میں گرین وائل نارتھ کیرولاینہ میں ہتھیار اسمگل کرنے کے الزامات کا اعتراف کیا تھا اور اب وہ حکومتی اہلکاروں سے تعاون کر رہے ہیں۔

ہفتے کو جاری ہونے والے بیان میں بلیک واٹر نے ہتھیار اسمگل کرنے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کو اس بات کا کوئی علم نہیں کہ اس کا کوئی ملازم کسی طرح بھی اسلحہ کی اسمگلنگ میں ملوث تھا۔

تاہم کمپنی نےاس بات کی تصدیق کی کہ اس کے دو ملازموں کو کمپنی سے ساز و سامان چوری کرنے کے الزام میں ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

کمپنی کے خلاف اسلح اسمگل کرنے کے الزامات گزشتہ ہفتے وزارتِ خارجہ کے انسپکٹر جنرل ہاورڈ کورنگارڈ کے تحریری بیان میں لگائے جانے کے بعد عام ہوئے تھے۔

اس سال جولائی میں ترکی نے امریکہ سے شکایت کی تھی کہ انہوں نے کردستان ورکرز پارٹی کے اہلکاروں سے جسے امریکہ دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے امریکی ساخت کا اسلح پکڑا گیا ہے۔

سرکاری سطح پر اس بات کی تحقیق کی جا رہی ہے کہ بلیک واٹرز کی طرف سےاسمگل کیا جانے والا اسلح بلیک مارکیٹ میں فروخت ہوا ہو اور وہ کردستان ورکز پارٹی کہ ہاتھ لگ گیا ہو۔

اسی بارے میں
امریکی فوجیوں کو چھٹی نہیں
20 September, 2007 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد