امریکی سفارتکار، زمینی سفرپر پابندی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی حکومت نے بغداد کے انتہائی سکیورٹی والے علاقے گرین زون سے باہر اپنے سفارتکاروں کے سڑک کے ذریعے سفر پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔ امریکہ نے یہ فیصلہ بغداد میں اس حالیہ واقعے کے بعد کیا ہے جس میں امریکی کمپنی بلیک واٹر کے گارڈز نے فائرنگ میں گیارہ شہریوں کو ہلاک کردیا تھا۔ بلیک واٹر ایک نجی سکیورٹی کمپنی ہے جو عراق میں امریکی وزارت خارجہ کے اہلکاروں کو سکیورٹی فراہم کرتی ہے۔ عراقی حکومت نے بلیک واٹر کی تمام سکیورٹی کارروائیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ بلیک واٹر کا کہنا ہے کہ اس کے گارڈز نے اپنے دفاع کے لیے فائرنگ کی تھی جس میں گیارہ عراقی مارے گئے تھے۔ جبکہ عراقی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس کے گارڈز نے بغداد کے ایک پرہجوم علاقے میں شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی۔ منگل کے روز امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے عراقی وزیر اعظم نوری المالکی کو ٹیلیفون کرکے اس واقعے پر اظہارِ افسوس کیا اور اس کی ’منصفانہ اور شفاف‘ تحقیقات کرانے کا وعدہ کیا۔
بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کو اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ عراق میں کام کرنے والے بلیک واٹر کے اہلکاروں کو کتنا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے عراق میں امریکی سفیر ریان کوکر نے عراق میں کام کرنے والی نجی سکیورٹی کمپنیوں کے کردار کی اہمیت پر بات کی تھی۔ امریکی سفارتکاروں کے سڑک کے ذریعے سفر پر عارضی پابندی کا اثر امریکی وزارت خارجہ کے ان اہلکاروں پر ہوگا جو تعمیراتی کاموں میں مصروف ہیں۔ اس سے امریکی اہلکاروں کے عراقی وزارت خارجہ کے رابطے بھی متاثر ہونگے کیونکہ عراقی وزارت خارجہ کے دفاتر گرین زون سے باہر ہیں۔ مرکزی بغداد کا گرین زون جسے باضابطہ طور پر ’عالمی زون‘ کہا جاتا ہے انتہائی سکیورٹی والا علاقہ ہے جہاں عراقی اور امریکی حکومتوں کے بیشتر دفاتر ہیں۔ | اسی بارے میں شہریوں پر حملہ، تحقیقات ہوں گی18 September, 2007 | آس پاس عراق تشدد میں تیس افراد ہلاک17 September, 2007 | آس پاس عراق : فوجیوں کی واپسی یا دکھاوا16 September, 2007 | آس پاس عراق: صدر بلاک حکومت سےعلیحدہ16 September, 2007 | آس پاس بش کا فوجیں کم کرنے کا وعدہ14 September, 2007 | آس پاس دیوار کےخلاف عراقیوں کا احتجاج13 September, 2007 | آس پاس عراق:خوں ریزی کا مشتبہ سرغنہ ہلاک 09 September, 2007 | آس پاس بش اچانک عراق پہنچ گئے03 September, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||