عراق: صدر بلاک حکومت سےعلیحدہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے قدامت پسند شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر کی وفادار سیاسی تحریک نے برسرِ اقتدار شیعہ اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اعلان سے وزیرِ اعظم نور المالکی کی اتحادی حکومت میں تیس ووٹوں کی کمی ہو جائے گی اور پارلیمان میں ان کے پاس صرف آدھی نشستیں رہ جائیں گی۔ بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار ہیو سائکس لکھتے ہیں کہ وہ یعنی مقتدیٰ الصدر بلاک کے وفادار ممبر پارلیمان پہلے صرف اس کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں لیکن اب انہوں نے یہ کر دکھایا ہے۔ مقتدیٰ الصدر بلاک نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان نجف کے مقدس شہر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ پانچ ماہ قبل مقتدیٰ الصدر نے اپنے وزراء بھی عراقی کابینہ سے علیحدہ کر لیے تھے۔ عراق کے برسرِ اقتدار شیعہ اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے مقتدیٰ الصدر بلاک نے کہا کہ وزیرِ اعظم ان سے اہم فیصلوں کے وقت مشورہ نہیں کرتے۔
اس کے علاوہ صدر بلاک نے جن ناراضگیوں کا ذکر کیا ان میں عراق سے امریکی فوجیوں کی واپسی کے نظام الاوقات کی کال بھی ہے جسے وزیرِ اعظم نے نظر انداز کر دیا تھا۔ اگست میں اہم سنی اتحاد نے بھی کابینہ سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ اس طرح اب کابینہ میں صرف سترہ وزرا رہ گئے ہیں جبکہ وزراء کے کئی قلم دان خالی ہیں۔ نورالمالکی کے وزیرِ اعظم بننے میں بھی مقتدیٰ الصدر کی حمایت کا کافی عمل دخل تھا۔ بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے اگرچہ یہ ایک اہم پیش رفت ہے لیکن اسے بحران نہیں کہا جا سکتا۔ ان کے مطابق نورالمالکی پر اگرچہ مشکل وقت ہے لیکن وہ دوسرے گروہوں کی حمایت سے بھی اقتدار میں رہ سکتے ہیں۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق برسرِ اقتدار شیعہ اتحاد سے علیحدگی کا یہ قدم مقتدیٰ الصدر کی منقسم ملیشیا پر کنٹرول کرنے کی ایک کوشش ہے۔ دریں اثناء جمعہ کو وائٹ ہاؤس کی طرف سے امریکی کانگریس کو بھیجی گئی ایک رپورٹ میں عراقی حکومت پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ شیعہ اور سنی عربوں کے درمیان مفاہمت کرانے کے لیے کوئی قوانین منظور کرانے میں ناکام رہی ہے۔ | اسی بارے میں سنی برادری سے اتحاد کی اپیل26 May, 2007 | آس پاس مقتدیٰ الصدر کئی ماہ بعد دیکھے گئے 25 May, 2007 | آس پاس ’حکومت سے علیحدگی کااعلان‘16 April, 2007 | آس پاس مقتدیٰ کی کال، لاکھوں کا اجتماع09 April, 2007 | آس پاس عراقی شیعہ احتجاج کے لیے تیار09 April, 2007 | آس پاس ’مقتدیٰ الصدر نے عراق نہیں چھوڑا‘14 February, 2007 | آس پاس عراق کے نائب وزیرِ صحت گرفتار08 February, 2007 | آس پاس اردن میں بش اور المالکی کی ملاقات 29 November, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||