BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 18 September, 2007, 03:12 GMT 08:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شہریوں پر حملہ، تحقیقات ہوں گی
بلیک واٹر سیکیورٹی
عراق میں تقریباً 20,000 نجی سیکیورٹی کے ٹھیکے دار کام کر رہے ہیں
عراق کے وزیرِ اعظم نور المالکی نے عراق میں امریکی اہلکاروں کی ذمہ دار بلیک واٹر نامی نجی سکیورٹی کمپنی کا لائسیسن منسوخ کر کے انہیں عراق سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔

حکومت نے کہا ہے کہ وہ نہ صرف ایک امریکی کمپنی کو ملک سے نکال رہی ہے بلکہ اس کمپنی کے ملازمین کے جرائم کی تحقیق شروع کر رہی ہے۔

عراقی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ بلیک واٹر سیکیورٹی کمپنی کے لائسنس کو منسوخ کیا جا رہا ہے اور اب وہ عراق میں کام نہیں کر سکتی۔ عراقی حکام نے یہ اقدم اتوار کو بغداد میں فائرنگ کے ایک واقعہ کے بعد کیا ہے جس میں بلیک واٹر کے اہلکار ملوث تھے اور جس میں آٹھ عراقی شہری مارے گئے تھے۔

بلیک واٹر کمپنی
بلیک واٹر کمپنی کی ذمہ داری امریکی سفارتکاروں کی حفاظت ہے

امریکیوں کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتکاروں کو تحفظ فراہم کرنے والی اس کمپنی کے اہلکاروں نے ایک بم حملے کے بعد ہی جوابی فائرنگ کی تھی۔

عراقی وزات داخلہ کے مطابق بلیک واٹر سکیورٹی کمپنی کے تمام ملازمین کو اب ملک سے نکلنا ہوگا سوائے اُن افراد کے جو اتوار کے واقعے میں ملوث تھے۔

عراقی وزیر داخلہ کے مطابق ان افراد پر مقدمہ چلایا جائے گا۔ اس سلسے میں امریکی وزیر خارجہ نے عراقی وزیر اعظم سے بھی بات کی ہے۔ دونوں نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیئں اور قصور واروں کو سزا ملنی چاہیئے۔

اطلاعات کے مطابق بلیک واٹر کا امریکی وزارتِ خارجہ سے 300 ملین ڈالر کا ٹھیکہ ہے جس میں اسے امریکی سفارتی عملے اور چیزوں کی حفاظت کرنا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد