امریکی فوجیوں کو چھٹی نہیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی سینیٹ میں حزب اختلاف ڈیموکریٹس کی عراق میں تعینات فوجیوں کو چھٹی دلانے کی ایک کوشش ناکام ہوگئی ہے۔ بش انتظامیہ بھی امریکی فوجیوں کی تعطیل کی تجویز کے خلاف تھی۔ اس بارے میں سینیٹ میں ریپیبلیکن پارٹی کے اراکین نے ڈیموکریٹس کی جانب سے پیش کیے جانے والے بِل کو بلاک کردیا۔ سینیٹ میں اس بِل کی منظوری کے لیے ساٹھ ووٹوں کی ضرورت تھی لیکن صرف 56 سینیٹروں نے اس کے حق میں ووٹ دیے جبکہ 44 اس کے خلا ف تھے۔ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے اس بِل کو میدانِ جنگ سے فوجیوں کے انخلاء کی ڈیموکریٹس کی ایک خفیہ سازش قرار دیا ہے۔ انہوں نے وارننگ دی کہ اگر بِل منظور ہوگیا ہوتا تو وہ صدر بش کو تجویز دیتے کہ وہ اسے ویٹو کردیں۔
ریپیبلیکن سینیٹر جو صدر بش کی عراق پالیسی پر متضاد خیال رکھتے تھے گزشتہ ہفتے عراق میں امریکی کمانڈر جنرل ڈیوِڈ پیٹریئس کی عراق میں پیش رفت کی رپورٹ کے بعد صدر بش کو ایک موقع اور دینا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ بِل کی حمایت نہ کر کے سینیٹرز امریکی فوجیوں کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں۔ ڈیموکریٹس نے اسی طرح کا ایک اور بِل گزشتہ جولائی میں پیش کیا تھا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں کو چھٹی فراہم کرنے سے صدر بش کے اس منصوبے کو دھچکا پہنچ سکتا تھا جس کے تحت وہ ایک سال کے اندر تیس ہزار سے 130000 کے درمیان فوجی عراق سے واپس بلانا چاہتے ہیں۔ موجودہ پالیسی کے تحت امریکی فوجیوں کو دوبارہ تعیناتی سے قبل بارہ ماہ کی تعطیل دی جاتی ہے۔ ریپیبلیکن سینیٹر جان میکین نے جو صدارتی امیدوار بھی ہیں، بِل کو ’خطرناک‘ قرار دیا ہے۔ گزشتہ سال ڈیموکریٹس نے کانگریس میں اکثریت حاصل کرلی تھی۔ عراق پالیسی پر ان کی دو اور تجاویز ہیں جن میں ایک میں واضح طور پر عراق سے فوج کے انخلاء کی بات کی گئی ہے لیکن مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ کوششیں بھی ناکام ہوسکتی ہیں۔ | اسی بارے میں عراق :امریکی فوج میں کمی متوقع12 September, 2007 | آس پاس ساٹھ ہزار فوجیوں کی واپسی کااشارہ15 September, 2007 | آس پاس عراق : فوجیوں کی واپسی یا دکھاوا16 September, 2007 | آس پاس عراق تشدد میں تیس افراد ہلاک17 September, 2007 | آس پاس شہریوں پر حملہ، تحقیقات ہوں گی18 September, 2007 | آس پاس امریکی سفارتکار، زمینی سفرپر پابندی19 September, 2007 | آس پاس واشنگٹن میں جنگ مخالف مظاہرہ16 September, 2007 | آس پاس عراق میں تیسری علاقائی کانفرنس09 September, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||