عراق میں تیسری علاقائی کانفرنس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے پڑوسی ممالک کی تیسری بڑی کانفرنس اتوار کو بغداد میں شروع ہو رہی ہے۔ اس کانفرنس میں شام اور ایران بھی شامل ہیں۔ کانفرنس میں وزراءخارجہ یا ان کے نمائندوں کے ساتھ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ممبران کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ عرب لیگ اور جی ایٹ ممالک کے نمائندے بھر شریک ہوں جن میں امریکہ بھی شامل ہے۔کانفرنس میں جو مسائل زیر غور ہوں گے ان میں توانائی ، سکیورٹی، سرحدوں پر کنٹرول اور تشدد کے خوف سے بےگھر ہونے والےعراقیوں کی حالتِ زار شامل ہے۔ پہلی کانفرنس اس سال مارچ میں بغداد میں ہوئی تھی۔ اس کانفرنس میں شام ،ایران اور امریکہ کو ملنے کا موقع بھی ملا کہ وہ غیر رسمی طور پر عراق کے مسئلے پر تبادلہ خیال کریں۔ اس کے بعد مئی میں اسی طرح کا ایک اعلٰی سطحی اجلاس مصر کے ساحلی علاقے شرم الشیخ میں منعقد ہوا تھا۔ عراقی وزیر خارجہ ہوشیار زبیری کا کہنا ہے کہ علاقائی کشیدگی کو دور کرنےاور عراق کے پڑوسیوں کے درمیان مذاکرات کے مواقع مہیا کرانے کے لیےاس طرح کے اجلاس بہت ضروری ہیں خاص طور پر ایران ، شام اور امریکہ جیسے ممالک کے لیے ۔ | اسی بارے میں ’عراق میں صورت حال بہتر نہیں‘05 September, 2007 | آس پاس برطانوی فوج کا بصرہ سے انخلاء02 September, 2007 | آس پاس ’اکثریت عراق سے انخلاء کی حامی‘ 07 September, 2007 | آس پاس ’امریکی پالیسی ناقص تھی‘02 September, 2007 | آس پاس ’اٹھارہ اہداف مگر تین کا حصول‘31 August, 2007 | آس پاس کربلا:مسلح تصادم میں پچاس ہلاک28 August, 2007 | آس پاس شیعہ،سنّی اور کرد رہنماؤں کا معاہدہ26 August, 2007 | آس پاس عراقی حکومت کا بائیکاٹ جاری ہے24 August, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||