BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 16 September, 2007, 04:49 GMT 09:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واشنگٹن میں جنگ مخالف مظاہرہ
مظاہرین کی گرفتاریاں
مظاہرین نے جب پولیس کی لگائی رکاوٹوں کو عبور کرنے کی کوشش کی تو انہیں گرفتار کر لیا گیا
امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں ہزاروں افراد نے ایک جنگ مخالف مظاہرے میں حصہ لیا ہے۔

مظاہرین میں عراق میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کے رشتہ دار بھی شامل تھے جو مطالبہ کر رہے تھے کہ عراق میں فوراً جنگ بند کی جائے۔

مظاہرین نے عراق سے امریکی فوجی کی واپسی کے ساتھ ساتھ صدر بش کے مواخذے کا بھی مطالبہ کیا۔

پولیس اور مظاہرین میں اس وقت جھڑپ ہو گئی جب مظاہرین میں سے کچھ نے امریکی کانگریس کی عمارت کیپیٹل ہل کی طرف جانا شروع کر دیا۔ جب مظاہرین نے پولیس کی لگائی ہوئی رکاوٹوں کو پھلانگنے کی کوشش تو پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔

مظاہرہ
عراق سے فوجیوں کی واپسی اور صدر بش کے مواخذے کا مطالبہ کیا گیا

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق جنگ مخالف مظاہرے سے کچھ ہی فاصلے پر کچھ لوگ عراق میں جنگ کی حمایت میں بھی اکٹھے ہوئے تھے۔ یہ افراد امریکی فوجیوں کی حمایت اور دہشت گردوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

اے پی کے مطابق ایک ریٹائرڈ ائرفورس کے کرنل رابرٹ پیٹرسن نے شرکاء سے خطاب میں کہا ان کے تین پیغامات ہیں: ’کانگریس، ہمارے فوجیوں سے کھیل کھیلنا بند کر دو، دہشت گردو، ہم تمہیں ڈھونڈ نکالیں گے اور مار دیں گے، اور ہمارے فوجیو، ہم تمہارے لیے یہاں ہیں اور تمہاری حمایت کرتے ہیں۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد