BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسمبلی سے استعفے: APDM کا اعلان

راجہ ظفرالحق فائل فوٹو
راجہ ظفرالحق نے بتایا کہ اے پی ڈی ایم ’آئین کی دفعہ تریسٹھ میں ترمیم‘ کی مذمت کرتی ہے
حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد اے پی ڈی ایم نے صدارتی الیکشن میں صدر جنرل پرویز مشرف کے کا غذات نامزدگی منظور ہونے کی صورت میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے اور نواز شریف کی جلاوطنی اور عدلیہ کے ساتھ ناانصافی کے خلاف اکیس ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان بھی کیا ہے۔

اے پی ڈی ایم کا اجلاس اتوار کو صبح دس بجے سے شام تین بجے تک جاری رہا۔ اجلاس کے بعد تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے تمام حزب اختلاف کی طرف سے یہ فیصلہ سنایا کہ صدر جنرل پرویز مشرف کے صدارتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کی صورت میں حزب اختلاف کے تمام کارکن قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دے دیں گے۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں راجہ ظفرالحق نے بتایا کہ اے پی ڈی ایم ’آئین کی دفعہ تریسٹھ میں ترمیم‘ کی مذمت کرتی ہے ان کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے مقاصد کے لیے ان اہم قوانین کو غیر فعال بنانا چاہتی ہے جو کہ عدلیہ کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی تمام جماعتیں دس ستمبر کو میاں نواز شریف کی جلا وطنی کی مذمت کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے میاں نواز شریف کو پاکستان واپس آنے کی اجازت دے دی تھی اس کے باوجود انہیں

News image
عدلیہ کی کوئی اہمیت نہیں
 سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود میاں نواز شریف کو جلاوطن کیا جانا یہ ثابت کر تا ہے کہ موجودہ حکومت کے لیے عدلیہ کے فیصلوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے
جلاوطن کرنا یہ ثابت کر تا ہے کہ موجودہ حکومت کے لیے عدلیہ کے فیصلوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو ملک کے اس اندرونی سیاسی معاملے میں ملوث نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔

اجلاس میں عمران خان کے کراچی شہر میں داخلے پر پابندی کی بھی مذمت کی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں کہیں بھی جانا ہر شہری کا حق ہے اور اس حق کی خلاف ورزی کرنا سراسر نا انصافی ہے۔

موجودہ حکومت کے طرز عمل پر احتجاج کرنے کے لیے اے پی ڈی ایم نے اکیس ستمبر بروز جمعہ ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔

حزب اختلاف کے مطابق ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات، عدلیہ کی اجازت کے باوجود نواز شریف کی جلاوطنی اور آئین میں ترامیم کی کو ششیں موجودہ حکومت کی نا کامی کا ثبوت ہیں۔

اسی بارے میں
جلاوطنی، سعودی عرب سے احتجاج
11 September, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد