BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 26 June, 2007, 13:12 GMT 18:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلیئر کے آخری مہمان’ٹرمینیٹر‘
آرنلڈ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے کوشاں ہیں
ٹونی بلیئر نے برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ پر اپنے طویل قیام کے آخری دن کیلیفورنیا کے گورنر اور ہالی وڈ کے معروف اداکار آرنلڈ شوازنگر سے ملاقات کی۔

آرنلڈ شوازنگر جنہوں نے ٹرمینیٹر سلسلے کی فلموں میں ٹرمینیٹر کا کردار ادا کیا تھا وزیر اعظم ٹونی بلیئر کے ساتھ ماحولیات کے مسائل پر گفتگو کی۔

گزشتہ سال دو رہنما اس بات پر متفق ہوئے تھے کہ برطانیہ اور کیلیفورنیا کو اقتصادیات ان خطوط پر استوار کیا جائے کہ وہ کم سے کم کاربن فضا میں خارج کریں۔

کیلفورنیا کے گورنر اور برطانوی وزیراعظم نے ایک سکول کا بھی دورہ کیا۔

ٹونی بلیئر جنہوں نے وزیراعظم کے طور پر دس سال تک خدمات انجام دی ہیں بدھ کو اپنے عہدے سے مستعفی ہورہے ہیں اور ان کی جگہ گورڈن براؤن وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال رہے ہیں۔

آرنلڈ شوازنگر جو سابق مسٹر یونیورس ہیں اور کئی شہرہ آفاق فلموں جن میں ٹرمینیٹر اور ٹوٹل ریکال شامل ہیں سن دو ہزار تین سے کیلیفورنیا کے گورنر کے عہدے پر فائز ہیں۔

آرنلڈ شوازنگر برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ ہر ٹونی بلیئر سے ملنے والے آخری غیر ملکی شخصیت ہیں۔

آرنلڈ شوازنگر نے سوموار کو فرانس کے وزیر اعظم نکولس سرکوزی سے عالمی حدت کے مسئلے پر بات کی تھی۔

ٹونی بلیئر نے ابھی تک اپنے مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے لیکن مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے اقوام متحدہ، یورپی یونین، روس اور امریکہ کے نمائندے یروشلم میں بلیئر کو اپنا مشترکہ ایلچی مقرر کرنے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔

امریکہ انتظامیہ پہلے ہی ٹونی بلیئر کو مشرق وسطی میں ایلچی مقرر کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

روس کا اس تجویز کے بارے میں سرد رویہ ہے لیکن سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ روس ٹونی بلیئر کی نامزدگی میں رکاوٹ نہیں ڈالے گا۔
ٹونی بلیئر کئی مرتبہ مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے کوششیں کرنے کے عزم کا اظہار کر چکے ہیں۔

اسی بارے میں
ٹونی بلیئر کی کہانی
10 May, 2007 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد