براؤن میدان میں اترنے کو تیار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چانسلر (وزیر خزانہ) گورڈن براؤن لیبر پارٹی کی قیادت کے لیے سرکاری طور پر اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرنے والے ہیں۔ گزشتہ روز وزیر اعظم ٹونی بلیئر کے اس اعلان کے بعد کہ وہ ستائیس جون کو اپنے عہدے سے دست بردار ہوجائیں گے، لیبر پارٹی میں ان کے جانشین کے انتخاب کا عمل شروع ہو چکا ہے اور چانسلر گورڈن براؤن کو اس سلسلے میں فیورٹ سمجھا جا رہا ہے۔ دیگر ممکنہ امیدواروں میں جان میکڈونلڈ اور مائیکل میچر کو ابھی اس بات کا اعلان کرنا ہے کہ آیا ان کو اتنے پارٹی ارکان کی حمایت حاصل ہے کہ وہ گورڈن براؤن کا مقابلہ کر سکیں۔ چانسلر گورڈن براؤن نے وزیر اعظم ٹونی بلیئر کی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ ان کے منفرد کارناموں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ لندن اور جنوب مشرقی انگلینڈ میں واقع لیبر پارٹی کی حمایت مگر کنزرویٹو ارکان پارلیمنٹ والے انتخابی حلقے برطانیہ کے لیے اپنی ترجیحات کا اعلان کریں گے۔ ٹونی بلیئر نے اپنے عہدے سے دست بردار ہونے کا اعلان جمعرات کے روز کابینہ کے اجلاس میں کیا تھا۔ بعد میں اپنے انتخابی حلقے سیجفیلڈ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ (وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ) سے اپنی روانگی کی تاریخ بھی دے دی۔ گورڈن براؤن نے کابینہ کے اجلاس میں شرکت کے بعد کہا کہ جس طرح ٹونی بلیئر نے لندن میں سات جولائی کے دہشت گرد حملوں کے بعد قوم کی رہنمائی کی لوگ اسے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ ’امریکہ میں گیارہ ستمبر کے حملوں اور لیڈی ڈیانا کی افسوس ناک موت کے بعد ٹونی بلیئر کے کردار کو بھی ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘۔ گورڈن براؤن نے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ ان کی قیادت میں اس بات کا امکان ہے کہ برطانیہ کے امریکہ سے تعلقات سرد مہری کا شکار ہو سکتے ہیں۔ |
اسی بارے میں تاریخ بلیئر کو کیسے یاد رکھے گی؟10 May, 2007 | آس پاس ٹونی بلیئر 27 جون کو استعفیٰ دینگے10 May, 2007 | آس پاس گورڈن براؤن: آئندہ لائحہ عمل کا اشارہ 26 September, 2005 | آس پاس افسوس و تاسف لیکن معافی نہیں 26 March, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||