گورڈن براؤن: آئندہ لائحہ عمل کا اشارہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گورڈن براؤن نے لیبر پارٹی کی سالانہ کانفرنس میں اپنے آئندہ لائحہ عمل کے بارے واضح اشارہ دیا ہے۔ انہیں برطانیہ کے آئندہ وزیر اعظم کی حیثیت سے دیکھا جا رہا ہے۔ سالانہ کانفرنس میں خطاب کے دوران انہوں نے ٹونی بلیئر کی اصلاحات کو جاری رکھنے کااشارہ بھی دیا۔ گورڈن براؤن نے اپنی تقریر میں اس تاثر کو تقویت دینے کی بھرپور کوشش کی کہ وہ پارٹی قیادت اور ملک کی باگ ڈور دونوں کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ سماجی انصاف کے حوالے سے انہوں نے جو زبان استعمال کی وہ پارٹی کے روایت پرست طبقے کے لیے پر کشش ہے۔ لیکن اس کے ساتھ انہوں نے وزیراعظم ٹونی بلئیر کی بہت سی متنازعہ پالیسیوں کو جاری رکھنے کی اپنی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ برطانیہ کی سیاست کےجائز وارث کا واضح عندیہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اگلے سال ملک کے تمام خطوں کا دورہ کریں گے اور مستقبل میں کیا بہتری لائی جاسکتی ہے اس بارے میں عوام کی آراء سنیں گے۔ ایسا نظر آتا ہے کہ ملک کے مختلف خطوں کےاس طویل دورے میں گورڈن براؤن معاشی اقتصادیات کے علاوہ مختلف موضوعات پر بات کریں گے۔ ان کی اس تقریر کا مقصد رائے دہندگان کی جماعت پر اپنے اعتماد کو مضبوط بنانا انہوں نےاس کانفرنس میں خارجی اور داخلی دونوں موضوعات پر کھل کر بات کی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||