برطانیہ: انسانی سمگلروں کا صفایا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی پولیس کے مطابق بروقت اقدامات سے یورپ میں انسانی سمگلروں کے ایک بڑے گروہ کا صفایا کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتار سمگلروں کا یہ گروہ ان سینکڑوں ترکوں کی برطانیہ منتقلی کا ذمہ دار ہے جنہیں سستی مزدوری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نےاٹھارہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ مزید پانچ افراد کو جرمنی کے شہر ہمبرگ اور کولون سے گرفتار کیا گیا ہے۔ حکام کےمطابق مزیدگرفتاریوں کی توقع کی جا سکتی ہے۔ ایک سینیئر برطانوی پولیس افسر نے یورپی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسی تعاون کی بنا پر اس آپریشن کی کامیابی ممکن ہوئی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||