BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 24 August, 2005, 12:18 GMT 17:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برطانیہ بدر کرنے کے نئے قوائد
چارلس
برطانوی حکومت نے اس سلسلے میں دیگر حکومتوں سے کہا ہے کہ بے دخل کیے جانے والوں افراد سے برا سلوک نہ کیا جائے
برطانیہ نے نئے قوائد کا اعلان کر دیا ہے جن کے تحت ملک میں تحریر یا تقریر کے ذریعے دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرنے، اس کو جائز قرار دینے یا نفرت اور اشتعال انگیز تقریریں کرنے پر غیر ملکیوں کو برطانیہ سے نکالا جا سکے گا۔

برطانوی وزیر داخلہ چارلس کلارک نے اس طرز عمل اور ان کارروائیوں کی ایک فہرست بدھ کو جاری کی ہے جس میں ملوث ہونے پر برطانیہ میں مقیم غیر ملکی باشندوں کو ملک سے نکالا جا سکے گا۔

چارلس کلارک نے کہا کہ برطانیہ میں سات جولائی کے حملوں کے بعد ’کھیل کے ضابطے بدل گئے ہیں۔‘

ان تفصیلات کی روشنی میں وزراء کو مشتبہ اور دہشت گردی میں ملوث غیر ملکیوں کو ملک سے باہر نکالنے کی بنیاد مل جائے گی۔

اس سلسلے میں دنیا بھر میں ان افراد کے بارے میں ایک بحث کا آغاز کیا جارہا ہے جنہوں نے ان رویوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

یہ اقدام لندن میں سات جولائی کوہونے والے بم دھماکوں کے بعد سکیورٹی کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات کا حصہ ہیں۔

برطانوی حکومت نے اس بارے میں دو ہفتوں سے طویل مشاورت کا سلسلہ بھی شروع کیا ہوا تھا۔

برطانوی حکومت نے اس سلسلے میں دیگر حکومتوں سے کہا ہے کہ بے دخل کیے جانے والوں افراد سے برا سلوک نہ کیا جائے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد