BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 07 November, 2004, 01:35 GMT 06:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برطانیہ میں ریل حادثہ، چھ ہلاک
ریل حادثہ
برطانیہ میں ایک ایکسپریس ٹرین کے حادثے میں چھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ حادثہ لندن کے مغرب میں واقع شہر ریڈنگ میں پیش آیا۔ گریٹ ویسٹرن کمپنی کی اس ٹرین پر سینکڑوں افراد سوار تھے اور یہ پلیمتھ کی طرف جا رہی تھی۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین پٹری سے گزرتی ایک گاڑی سے ٹرین کی ٹکر ہوئی اور اس کے نو ڈبے پٹری سے اتر گئے جبکہ کئی اپنی سائیڈوں پر الٹ گئے۔

ایمبولنس سروس کے مطابق ڈیڑھ سو افراد کو علاقے میں مختلف ہسپتالوں میں پہنچایا گیا ہے۔

رائل برکشائر ہسپتال کے ایک اہلکار کے مطابق ٹرین کے دس مسافروں کو شدید چوٹیں آئی ہیں جبکہ دو کی حالت نازک ہے۔

کئی مسافر گھنٹوں ٹرین کے ڈبوں میں پھنسے رہے۔ برطانیہ کے وقت کے مطابق اتوار کی صبح امدادی کاروائیاں دوبارہ شروع کی جائیں گی۔

اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد