BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 23 November, 2003, 13:54 GMT 18:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشہور برطانوی رجمنٹ سبکدوش؟
برطانوی فوج
بلیک واچ رجمنٹ عراق میں لڑنے کے بعد وطن واپس آئی ہے۔

عراق پر حملے میں حصہ لینے والی برطانوی فوج کے رجمنٹ بلیک واچ سمیت بعض رجمنٹوں کو ختم کیے جانے کے بارے میں اطلاعات ہیں۔

برطانوی اخبار سنڈے ٹیلی گراف کے مطابق جن رجمنٹوں کو ختم کیا جا رہا ہے ان میں بلیک واچ اور رائل سکاٹ شامل ہیں۔

اگرچہ سرکاری طور پر اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم خیال ہے کہ شمالی آئرلینڈ میں قیام امن کے منصوبہ کے تحت اپریل دو ہزار پانچ میں نو ہزار برطانوی فوجیوں کو واپس بلا لیا جائے گا۔

کنزرویٹیو پارٹی نے اس فیصلہ کو باعث شرم اور قومی سلامتی پر سمجھوتے کے مترادف قرار دیا ہے۔

اخبار لکھتا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد برطانوی فوج میں یہ سب سے بڑی کٹوتی ہوگی۔

بلیک واچ عراق میں برطانوی فوج کی ساتویں بریگیڈ کا حصہ رہی ہے اور بصرہ پر چڑھائی اسی دستے نے کی تھی۔

جن دوسری رجمنٹوں کو سبکدوش کیا جا رہا ہے ان میں کنگس اون سکاٹش بارڈررز، پرنس آف ویلز اون رجمنٹ آف یاکشائر، آئرش گارڈز کی ایک بٹالین اور گورکھا کی ایک بٹالین شامل ہیں۔

اخبار نے اطلاع دی ہے کہ اس سلسلے میں ایک وائٹ پیپر شائع کیا جائے گا جس میں فوج میں کٹوتی کے بارے میں اعلان کیا جائے گا۔

برطانوی وزیر دفاع جیف ہون نے اس سال جون میں کہا تھا کہ برطانیہ کی فوجی طاقت ٹیکنالوجی پر عبور اور پیشہ ورانہ صلاحیت کی مرہون منت ہے نہ کہ فوجی نفری کی۔

وزارت دفاع نے سنڈے ٹیلی گراف کی مذکورہ رپورٹ کو محض قیاس آرائی قرار دیا ہے۔ اور کہا ہے کہ وزیر دفاع کے بیان کا مطلب فوج کو زیادہ منظم کرنا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد