نہرالبارد میں لڑائی، سولہ ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لبنان کے نہرالبارد فسلطینی رفیوجی کیمپ میں پناہ لینے والے اسلامی شدت پسندوں اور لبنان کی فوج کے درمیان لڑائی ہورہی ہے جس میں سولہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جمعہ کی شب شروع ہونے والی اس لڑائی میں ہلاک ہونے والوں میں چار فوجی بھی شامل ہیں۔ فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شدت پسندوں کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔ لبنانی افواج کا کہنا ہے کہ وہ نہر البارد کیمپ میں چھپے ہوئے شدت پسندوں کے گرد گھیرا تنگ کررہے ہیں۔ تیرہ دنوں سے جاری اس لڑائی میں شہریوں سمیت ایک سو سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔
فتح الاسلام ایک فلسطینی شدت پسند تنظیم ہے جو کہ لبنان کی حکومت کی مخالف ہے۔ لبنان کا کہنا ہے کہ فتح الاسلام کے القاعدہ سے روابط ہیں۔ امریکہ نے حال ہی میں لبنان کی فوج کو عسکری امداد پہنچائی ہے۔ لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ وہ فتح الاسلام کے کارکنوں کو نشانہ بنارہی ہے۔ اس کے حملوں کا مرکز نہرالبارد کیمپ کے جنوبی اور شمالی دروازں کے قریب ہے۔ وہاں لبنانی فوج کے درجنوں ٹینک اور مسلح گاڑیاں تعینات ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شدت پسند کیمپ کے اندر چلے گئے ہیں جہاں گلیوں اور عمارتوں کے جنگل میں ان کے لیے پناہ حاصل ہے۔ فوج کا کہنا ہے کہ بعض شدت پسند شہریوں کو ’انسانی ڈھال‘ کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔
لبنان کی کابینہ میں شام مخالف ارکان نے فتح الاسلام کو شام کی خفیہ ایجنسیوں کا ایک آلہ بتایا ہے لیکن شام کی حکومت ان الزامات سے انکار کررہی ہے۔ شام کی افواج کئی عشروں تک لبنان میں تعینات رہی تھیں۔ گزشتہ بدھ کو لبنان کے ایک فوجی مجسٹریٹ نے فتح الاسلام کے بیس ارکان پر ’دہشت گردی‘ کا الزام لگایا۔ ان پر لبنانی فوجیوں کی ہلاکت کے الزام ہیں اور الزام ثابت ہونے پر انہیں پھانسی کی سزا ہوسکتی ہے۔ فتح الاسلام کا کہنا ہے کہ وہ ’صیہونی امریکی اور ان کے حمایتی‘ یعنی لبنانی فوج کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔ فتح الاسلام اور لبنان کی فوج کے درمیان لڑائی بیس مئی کو شروع ہوئی تھی۔ لبنان میں بارہ فلسطینی پناہ گزین کیمپ ہیں جو سن 1948 میں اسرائیل کے قیام کے بعد تعمیر کیے گئے تھے۔ اس کیمپ میں فلسطینی شدت پسند عام طور پر اسلحہ لیکر چلتے ہیں اور لبنانی فوج روایت کے مطابق کیمپ میں داخل نہیں ہوتی ہے۔ |
اسی بارے میں لبنان: دونوں اطراف سے لڑائی جاری21 May, 2007 | آس پاس جھڑپوں میں 50 سے زیادہ ہلاک21 May, 2007 | آس پاس لبنان: پناہ گزینوں کی نقل مکانی22 May, 2007 | آس پاس لبنان: ہزاروں کی نقل مکانی23 May, 2007 | آس پاس ’ہتھیار ڈال دیں ورنہ آپریشن ہوگا‘23 May, 2007 | آس پاس نہر البارد: فریقین میں شدید فائرنگ25 May, 2007 | آس پاس نہر البارد: فریقین میں شدید فائرنگ24 May, 2007 | آس پاس لبنانی فوج کو حزب اللہ کی وارننگ 26 May, 2007 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||