BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 22 March, 2007, 12:16 GMT 17:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ: لبنان جنگ بندی میں رکاوٹ
سابق امریکی سفارتکار جان بولٹن
حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی جنگ میں امریکہ نے جان بوجھ کر جنگ بندی کی کوششوں میں رکاوٹیں ڈالیں
سابق امریکی سفارتکار جان بولٹن نے کہا ہے کہ امریکہ نے جان بوجھ کر اسرائیل اور لبنان میں جنگ فوراً بند نہیں ہونے دی۔

سابق سینئر سفارتکار اور اقوام متحدہ میں امریکہ کے سابق سفیر نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ گزشتہ سال حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی جنگ میں امریکہ نے جان بوجھ کر جنگ بندی کی کوششوں میں رکاوٹیں ڈالیں۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکہ کی خواہش تھی کہ اسرائیل حزب اللہ کی شکل میں موجود فوجی خطرے کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دے۔

تاہم ان کا کہنا ہے کہ فوری جنگ بندی، خود ان کے الفاظ میں ’خطرناک اور گمراہ کن‘ ہوتی۔

جان بولٹن کا کہنا ہے کہ امریکہ نے صرف اسی وقت جنگ بندی کی کوششوں میں شمولیت اختیار کی جب اسے اندازہ ہو گیا کہ اسرائیلی فوجی کارروائیاں کارآمد ثابت نہیں ہو رہیں۔

اسرائیل سے امریکہ کی مایوسی
 امریکہ حزب اللہ کے خطرے کو ختم نہ کر پانے اور اس کے فوجیوں کو غیر مسلح کرنے میں اسرائیل کی ناکامی پر انتہائی مایوس تھا

انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ حزب اللہ کے خطرے کو ختم نہ کر پانے اور اس کے فوجیوں کو غیر مسلح کرنے میں اسرائیل کی ناکامی پر انتہائی مایوس تھا۔

جان بولٹن نے ان خیالات کا اظہار بی بی سی کی ریڈیو ڈاکومنٹری ’سمر وار ان لبنان‘ کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

برطانیہ نے بھی لبنان میں جنگ بند نہ کرانے میں امریکہ کا ساتھ دیا تھا۔

جان بولٹن نے بدھ کو دیے جانے والے انٹرویو میں مزید کہا ہے کہ 2003 میں عراق میں دراندازی کرنے والی اتحادی افواج بھی اس غلطی کی مرتکب ہوئیں کہ انہوں نے عراقیوں کو اقتدار بروقت منتقل نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمیں چاہیے تھا کہ جیسے ہی ہم نے تختہ الٹا تھا ویسے ہی اقتدار عراقیوں کے حوالے کر دیتے۔

جان بولٹن اس سے قبل امریکہ کے نائب وزیرخارجہ برائے آرمز کنٹرول اینڈ انٹرنیشنل سکیورٹی بھی رہ چکے ہیں۔

اسی بارے میں
مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی
08 February, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد