BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 18 July, 2006, 10:01 GMT 15:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جنگ بندی کا وقت نہیں: اسرائیل
اسرائیلی وزیرِ خارجہ
’ لبنانی گروپ حزب اللہ کو غیر مسلح کیا جائے ‘
اسرائیلی وزیرِ خارجہ نے لبنان کے ساتھ جنگ بندی اور جنوبی لبنان میں امن فوج کی تعیناتی کی تجاویز رد کر دی ہیں۔

وزیرِخارجہ مسز زپی لِیونی کا کہنا تھا کہ ابھی اس قسم کے اقدامات کا وقت نہیں آیا۔

انہوں نے یہ بات اقوامِ متحدہ کے ایک وفد سے ملاقات کے بعد کہی جو علاقے میں حالیہ کشیدگی اور جنگ جیسی صورتحال کے خاتمے کے لیئے سرگرمِ عمل ہے۔ وفد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزیرِ خارجہ کو اس بحران کے سفارتی حل کے لیئے ٹھوس تجاویز پیش کی ہیں۔

تاہم اسرائیلی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ بحران صرف اسی صورت میں حل ہوسکتا ہے اگر لبنانی گروپ حزب اللہ کو غیر مسلح کیا جائے اور لبنانی افواج ملک کے جنوبی علاقے کا کنٹرول سنبھالیں۔

اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ اس بحران کے حل کی خاطر اسرائیلی فوجیوں کی غیر مشروط رہائی اور ایران اور شام پر یہ پابندی بھی ضروری ہے کہ وہ دوبارہ حزب اللہ کو ہتھیار فراہم نہ کریں۔

اقوامِ متحدہ جنوبی لبنان میں بین الاقوامی امن فوج کی تعیناتی کی خواہاں ہے اور اسرائیلی وزیرِ خارجہ کے بیان کے فوری بعد اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے ایک مرتبہ بھر جلد از جلد امن فوج کی تعیناتی پر زور دیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد