BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’جنگ بندی‘ کی پیشکش مسترد
اسامہ
اسامہ بن لادن کی صحت کے بارے شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔
امریکی وائٹ ہاؤس نے اسامہ بن لادن کی طرف سے طویل المیاد جنگ بندی کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ اسامہ بن لادن کو جلد ڈھونڈ نکالیں گے اور دہشت گردوں سے نرمی نہیں کی جائے گا۔

امریکی نائب صدر ڈک چینی نے اسامہ بن لادن کی طویل المیاد جنگ بندی کی پیشکش کو ایک فریب قرار دیا۔

ڈک چینی نے کہا ہے کہ القاعدہ سے نمٹنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے اور وہ ہے کہ ان کو تباہ کر دیا جائے ۔

مبصرین کا خیال ہے کہ اس ٹیپ سے صدر بش اور جنگ کے حمایتوں کو تقویت ملے گی جو امریکی عوام کو یہ باور کرانے کی کوشش کرتے رہے ہیں کہ امریکہ حالت جنگ میں ہے۔ اسامہ بن لادن نے ٹیپ میں اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکہ ایک جنگ لڑ رہا۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان سکاٹ مکلیلن نے کہا ’ہم یہ لڑائی جیت رہے ہیں۔ القاعدہ اور تمام دہشت گرد اب پیچھے ہٹنے پر مجبور ہیں، وہ ہم سے بھاگ رہے ہیں۔ اب جبکہ ہماری برتری ہے یہ ضروری ہے کہ ہم اس کام کو جاری رکھیں ، اور اسے مکمل کریں اور ہم یہی کریں گے۔‘

مبصرین کا خیال ہے کہ اسامہ بن لادن نے ٹیپ بائیس نومبر 2005 کے بعد ریکارڈ کرائی ہے کیونکہ اس میں الجزیرہ کو تباہ کرنے کے بارے میں امریکی منصوبے کابھی ذکر ہے ۔

الجزیرہ کو تباہ کرنے کی خبر بائیس نومبر کو منظر عام پر آئی تھی۔

اسی بارے میں
القاعدہ کی ٹیپ کا تجزیہ
05 August, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد