ملائشیا: عیسائی ماننےکی اپیل رد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملائشیا کی ہائی کورٹ نے عیسائی تسلیم کیے جانے کے لیے ایک سابق مسلمان خاتون کی اپیل مسترد کر دی ہے۔ تین ججوں پر مشتمل ہائی کورٹ کے بینچ نے فیصلہ دیا ہے کہ صرف ملک کی شریعت کورٹ ہی اس معاملے کا فیصلہ کر سکتی ہے۔ ازیلینا جیلانی نے جو اب لینا جوے کا نام اختیار کر چکی ہیں عدالت سے درخواست کی تھی کہ انہیں اپنے شناختی کارڈ پر سے اسلام کا حوالہ ہٹانے کی اجازت دی جائے۔ ملائشیا کا آئین عبادات کی آزادی دیتا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی اس میں یہ صراحت بھی موجود ہے کہ تمام مالائی نسلی طور پر مسلمان ہیں اور شریعت کے تحت مسلمانوں کو مذہب تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ مس جوے کا کہنا ہے کہ ان پر اس قانون کا اطلاق نہیں ہوتا کیونکہ وہ اب مسلمان نہیں ہیں۔ ملائشیا کے چیف جسٹس احمد فیروز شیخ عبدالحلیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ دیتے ہوئے اب تک کی ان نظائر کو سامنے رکھا ہے جن کے مطابق کسی مسلمان کے مذہب تبدیل کرنے کے معاملے کی سماعت شریعت کورٹ کا دائرۂ عمل ہے۔ جب اس معاملے کا فیصلہ سنایا جا رہا تھا تو عدالت کے باہر جمع ہونے والے دو سو احتجاجی اللہُ اکبر کے نعرے لگا رہے تھے۔ مس جوے کا معاملہ ملائشیا میں مذہبی آزادی کی حدود کی آزمائش بن گیا ہے۔ مس جوے نے 1990 سے چرچ جانا شروع کیا اور 1998 میں انہوں نے باقاعدہ عیسائیت قبول کر لی۔
سن 2000 میں جب مس جوے 42 سال کی تھیں تو انہوں نے نیشنل رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اپنے شناختی کارڈ پر مذہب کے خانے سے اسلام کا نام ہٹانے کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد ہائی کورٹ سے رجوع کیا جس پر عدالت نے یہ فیصلہ دیا ہے کہ اس معاملے میں کوئی فیصلہ کرنا شریعت کورٹ کا کام ہے۔ منگل کو سنایا جانے والا فیصلہ ملائیشیا کی عام عدالتوں میں اس معاملے میں مس جوے کی اپیل کا آخری مرحلہ تھا۔ مذہب تبدیل کرنے کے بعد مس جوے کے خاندان نے ان سے تعلق منقطع کر لیا ہے اور انہیں ملازت چھوڑنے پر بھی مجبور کر دیا گیا ہے۔ وہ گزشتہ سال سے روپوش ہیں اور ان کے معاملے کی پیروی کرنے والے وکیل کو موت کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ | اسی بارے میں تیس ہزار ہندوؤں کی تبدیلی مذہب27 May, 2007 | انڈیا ’مذہب کی بنیاد پر گنتی نہیں ہو گی‘16 May, 2007 | انڈیا ہماچل: تبدیلی مذہب بل منظور08 January, 2007 | انڈیا دلتوں نے مذہب تبدیل کر لیا14 October, 2006 | انڈیا مذہب اور سیاست علیحدہ علیحدہ15 April, 2007 | آس پاس ’لبنان: مذہب نہیں انسانیت اہم ہے‘24 July, 2006 | آس پاس ’مذہب کی توہین، سفارتخانہ بند’ 30 January, 2006 | آس پاس تبدیلیِ مذہب کی سزا12 February, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||