’مذہب کی بنیاد پر گنتی نہیں ہو گی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں حکومت کا کہنا ہے کہ مسلح افواج میں مذہب کی بنیاد پرگنتی نہيں کی جائے گی کیوں کہ ایسا کرنے سے افواج کی سیکیولر اور غیر سیاسی شبیہ کو نقصان ہو سکتا ہے۔ بدھ کے روز راجیہ سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں وزیر دفاع اے کے انتھنی نے کہا ’افواج میں اس طرح کی تعداد کے تعین کو سود مند نہیں مانا گيا ہے کیوں کہ ایسا کرنے سے افواج کی اخلاقیات اور ربط پر برا اثر پڑ سکتا ہے۔‘ جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ مسلح افواج نے مسلمانوں کی اقتصادی اور تعلیمی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے قائم کی گئی راجیندر سچّر کمیٹی کوافواج کی تینوں شاخوں میں مسلمانوں کی تعداد بتانےسے کیوں انکار کیا تو ان کا کہنا تھا ’افواج ایک سیکیولر اور غیر سیاسی ادارہ ہے‘۔ وزیر دفاع نے پارلیمان میں بتایا ’افواج میں بحالی خالصتاً صلاحیت اور بلا امتیاز مذہب، ذات اورخطہ کی بنیاد پر ہوتی ہے۔اور افواج کے دروازے سبھی ہندوستانیوں کے لیے کھلے ہیں۔‘ ان کا کہنا تھا ’افواج میں جو افراد کام کر رہے ہیں وہ تمام فرقوں اور خطوں سے تعلق رکھتے ہیں اور اپنا فرض منصبی بغیر تفریق ذات اور مذہب کے انجام دیتے ہیں۔‘ واضح رہے کہ گزشتہ برس حکمواں ترقی پسند اتحاد کی جانب سے مسلمانوں کی اقتصادی اور تعلیمی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے قائم کی گئی راجیندر سچّر کمیٹی نے افواج کی تینوں شاخوں میں مسلمانوں کی تعداد بتانےکے لیے کہا تھا۔ اس وقت حکومت کی جانب سے سچر کمیٹی کی تشکیل کے خلاف حزب اختلاف کی جماعتوں نے زبردست مخالفت کی تھی۔ اور مسلح افواج میں مسلمانوں کی گنتی کو ہندو نظریاتی تنظیموں نے سلامتی کے لیے خطرہ اور اقلیتوں کو خوش کرنے والا قدم بتایا تھا۔ سچر کمیٹی نے افواج سے مسلمانوں کی تعداد کی تفصیلات گزشتہ برس مارچ میں طلب کی تھیں لیکن اس وقت فوج کے سربراہ جے جے سنگھ نے یہ کہہ کر اس کی مخالفت کی تھی کہ اس سے فوج کو ایک غلط اشارہ ملے گا جو بنیادی طور پر ایک غیر سیاسی اور سیکیولر ادارہ ہے۔ خیال رہے کہ دیگر ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مسلح افواج ميں مسلمانوں کی تعداد بہت کم بتائی جاتی ہے۔ | اسی بارے میں ’مسلمانوں کو اردو نہیں، ترقی چاہیے‘22 April, 2007 | انڈیا سچر کمیٹی پر عمل درآمد کی رپورٹ07 February, 2007 | انڈیا ’ملکی ترقی میں مسلمان کا حصہ کم‘27 December, 2006 | انڈیا سچّر رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش 30 November, 2006 | انڈیا ہندوستانی مسلمان، پسماندگی کا بھنور25 November, 2006 | انڈیا ’مسلم دیگر مذاہب سے پیچھے‘17 November, 2006 | انڈیا ہندوستان میں مسلم بچوں کی بدحالی14 November, 2006 | انڈیا اقلیتوں کیلیے خصوصی پروگرام16 February, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||