سچّر رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں مسلمانوں کی سماجی اور اقتصادی صورت حال کا جائزہ لینے والی مرکزی حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ سچّر کمیٹی کی رپورٹ کو آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پیش کیا گیاہے۔ اس رپورٹ پربحث کے بعد ممکن ہے کہ حکومت مسلمانون کو پسماندگی سے نکالنے کے لیے کچھ اقدامات کا اعلان کرے۔ رپورٹ کے تیاری کے عمل میں اس وقت تنازعہ پیدا ہوگیا تھا جب سچر کمیٹی نے مسلح افواج میں مسلمانوں کی تعداد جاننے کی کو شش کی تھی ۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے مسلمان سماجی، اقتصادی اور تعلیمی اعتبار سے دوسری برادریوں سے کافی پیجھے رہ گئے ہیں۔ رپورٹ کے سامنے آنے پر ملک گیر پیمانے پر یہ بحث چھڑگئی ہے کہ مسلمانوں کو سرکاری ملازمتوں میں ریزرویشن دیا جائے یا نہیں۔ سچر کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں مسلمانوں کے ریزرویشن کی سفارش نہیں کی ہے لیکن مختلف شعبوں میں انکی برابر حصہ داری کاذکر کیا ہے ۔ اس ماہ کے وسط میں کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزیراعظم من موہن سنگھ کو سونپی تھی۔ | اسی بارے میں مسلمانوں کے مسائل اور علماء کی کوششیں26 September, 2006 | انڈیا ’اب مشرف بھی کارکردگی دکھائیں‘24 September, 2006 | انڈیا انڈیا: دہشتگردی کا سبب، مقامی مسائل12 September, 2006 | انڈیا مہاراشٹر: قبرستان تنازعہ، دو ہلاک 05 July, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||