BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 16 February, 2006, 11:17 GMT 16:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اقلیتوں کیلیے خصوصی پروگرام

بھارتی پارلیمنٹ
حکومت کو کئی مسائل پر مخالفت کا سامنا ہے
ہندوستان کے صدر عبدالکلام نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کی ترقی کے لیے ایک خصوصی پروگرام تیار کر رہی ہے جس ميں مدرسوں کی تعلیم کی جدیدکاری کے ساتھ ساتھ اقتصادی اور سماجی ترقی کے تمام پہلوؤں پر توجہ دی جائے گی۔

پارلیمنٹ میں بجٹ اجلاس کے آغاز پر دونوں ایوانوں سے روایتی خطاب میں صدر نے کہا کہ ’اس پروگرام کا مقصد تمام اقلیتوں کی اقتصادی طور پر خود مختار بنانا ہے‘۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے ملک میں فرقہ وارانہ ٹکراؤ روکنے کی پر زور کوشش کی ہے اور فسادات سے متاثرہ افراد کو دوبارہ بسانے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔

مسلمانوں کے بارے میں سچر کمیٹی کے جائزے کا ذکر کرتے ہوئے بھارتی صدر نے کہا کہ ’یہ خصوصی مطالعہ اقلیتوں کے حالات مفصل طور پر جاننے کی ایک کوشش ہے اور یہ اقلتیوں کی سماجی اور اقتصادی ترقی کا پروگرام تیار کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا‘۔

موجودہ بجٹ سیشن میں حکومت کے سامنے کئی چیلنج ہیں۔ ایک طرف ایران کے معاملے پر حکومت کی حامی بائيں بازوں کی جماعتیں مکمل بحث کرانے کا مطالبہ کر رہی ہيں وہیں ہوائی اڈوں کی نجکاری کی پالیسی کے خلاف بھی ہيں۔

ملائم سنگھ یادو کی سماج وادی پارٹی پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ وہ ایران کی ووٹنگ کے معاملے میں حکومت کے خلاف عدم اتحاد کی تحریک پیش کرے گی۔

دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی تیل کے بدلے عراق میں رشوت دہی اور بوفورس توپوں میں کمیشن کے سلسلے میں ایک اطالوی کاروباری فرد کے کردار پر بحث کرنا چاہتی ہے۔

حکومت کے لیے ایک ہی اچھی خبر ہے کہ بی جے پی نے ایران اور امریکہ سے جوہری معاہدے کے سلسلے میں حکومت کی مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مجموعی طور پر بجٹ اجلاس کافی ہنگامہ خیز رہے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد