BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 07 February, 2007, 20:07 GMT 01:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سچر کمیٹی پر عمل درآمد کی رپورٹ

مسلمانوں کے سماجی اقتصادی اور تعلیمی صورتحال
حکومت نے مسلمانوں کے سماجی اقتصادی اور تعلیمی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سچر کمیٹی تشکیل دی تھی
سچر کمیٹی کی رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے تشکیل دی گئی فاطمی کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزارتِ فروغ انسانی وسائل کے حوالے کر دی ہے۔

حکومت نے مسلمانوں کے سماجی اقتصادی اور تعلیمی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سچر کمیٹی تشکیل دی تھی۔ سچر کمیٹی نے ملک میں مسلمانوں کے سماجی اقتصادی حالت کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ میں جو سفارشات پیش کی تھیں ان کو رو بہ عمل لانے پر غور کے لیے ایک اور کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

یہ کمیٹی انسانی وسائل کے ترقی کے محکمہ کے وزیر مملکت محمد اشرف علی فاطمی کی سربراہی میں 13ممبران پر مشتمل تھی۔

یہ رپورٹ ابھی میڈیا میں نہیں آئی۔ بی بی سی نے اس کی کاپی دیکھی ہے۔ اس رپورٹ میں مسلمانوں کے لیے خاص پروگرامز کے لیے کہا گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے سرحدوں سے ملحق مسلم علاقوں میں ترقی کی نئی مہم تیزی سے نہیں شروع کی گئی تو قومی سلامتی کو خدشہ بڑھ جائے گا۔

ذرائع کے مطابق فاطمی کمیٹی نے مرکزی حکومت سے کہا ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور حیدرآباد یونیورسٹی جیسے انسٹیوٹس میں مسلمانوں کے لیے سیٹیں بڑھائے اور جن علاقوں میں مسلمانوں کی تعداد دس ہزار سے زیادہ ہے وہاں مسلم لڑکیوں کے سرکاری سکول کھولے جائیں۔

رپورٹ میں دی گئی تجاویز کی بنیاد پر حکومت آئندہ گیارہویں پنچ سالہ منصوبے میں مسلمانوں کے لیے خاص پروگرام تیار کرے گی۔

حزب اختلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر شاہ نواز حسین کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کی سماجی اور اقتصادی حالت سدھارنے کے لیے کمیٹیاں بناکر حکومت مسلمانوں کا بے وقوف بنا رہی ہے ’یہ صرف ایک چال ہے‘۔

وہیں بائیں بازوں کے لیڈر محمد سلیم کا کہنا ہے کہ بائیں بازوں کے رہتے ہوئے حکومت مسلمانوں کے سدھار کو صرف ایک سیاسی موضوع نہیں بنا سکتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد