BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 10 May, 2007, 02:57 GMT 07:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈک چینی کاعراق کا غیراعلانیہ دورہ
ڈک چینی بغداد میں
ڈک چینی نے دعوٰی کیا کہ صورتحال بہتر ہورہی ہے
امریکی نائب صدر ڈک چینی بدھ کو اچانک عراق کے دورے پر دارالحکومت بغداد پہنچے۔

خیال ہے کہ اس دورے کا مقصد نوری المالکی حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے کہ وہ ملک میں بڑھتے ہوئے فرقہ ورانہ تشدد کو روکے۔

تاہم بغداد میں ان کے دورے کے خلاف زبردست احتجاج ہوا ہے’امریکی دہشت گردی نامنظور اور قابض فوجیں واپس جائیں‘ کے نعرے یقیناً امریکی نائب صدر کے لیے خوشگوار نہیں تھےکیونکہ محض چار برس پہلے بش انتظامیہ خود کو عراقی عوام کے نجات دہندہ کے طور پر پیش کررہی تھی۔

ڈک چینی کے اس غیراعلانیہ دورے کا مقصد فرقہ ورانہ تشدد روکنے کے طریقوں پر توجہ بڑھانا بتایا جاتا ہے۔

امریکی فوجیں اس وقت بغداد میں اسی مقصد کے لیے ایک بڑا سیکیورٹی آپریشن بھی کررہی ہیں۔

ڈک چینی نے دعوٰی کیا کہ صورتحال بہتر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی یہ بات مانتا ہے کہ اب بھی سیکیورٹی کے بڑے مسائل موجود ہیں اور اس میں کوئی شبہ بھی نہیں ہے۔

لیکن ڈک چینی کے بقول عراقی حکومت اور فوج کے حکام سے مل کر انہیں یہ تاثر ملا ہے کہ ان کے خیال میں صورتحال بہتر ہورہی ہےگو اب بھی بہت کام کرنا باقی ہے۔

ڈک چینی نے عراقی وزیراعظم نوری المالکی سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد نوری المالکی کا کہنا تھا کہ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعاون مزید بڑھانے پر بات کی ہے، عراقی جمہوری عمل کو درپیش چیلنجوں پر بھی بات کی ہے اور ان کامیابیوں پر بھی بات کی ہے جو امریکہ اور دوسرے ملکوں کی مدد سے عراقی عوام کو حاصل ہوئی ہیں۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق بش انتظامیہ عراقی حکومت سے بہت زیادہ مطمئن نہیں ہے لیکن ڈک چینی نے اس دورے میں ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا۔

امریکی نائب صدر کی بغداد میں موجودگی کے دوران انتہائی سیکیورٹی والے علاقے گرین زون میں ان کی مصروفیات سے ذرا فاصلے پر ایک زبردست بم دھماکہ بھی ہوا لیکن امریکی فوجی حکام کے مطابق دھماکے سے ڈک چینی کی مصروفیات متاثر نہیں ہوئیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد