خوست میں دو دھماکے، پانچ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان کے مشرقی قصبے خوست میں پولیس حکام کے مطابق دو دھماکوں میں کم سے کم پانچ افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوئے ہیں۔ شہر کے مصروف بازار میں ایک دکان میں ہونے والے پہلے دھماکے میں دو افراد ہلاک ہوئے جبکہ ایک دوسرے خود کش حملے میں بھی دو افراد مارے گئے ہیں۔ خوست افغانستان کی پاکستان کے ساتھ ملنے والی سرحد کے قریب واقع ہے اور یہ وقتاً فوقتاً طالبان کی کارروائیوں کا مرکز رہا ہے۔ سرحد کی دوسری جانب پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں قبائلی عمائدین اور طالبان کے درمیان گزشتہ سال ایک امن معاہدہ ہوا تھا جس کے بعد پاکستانی فوج قبائلی علاقے سے واپس چلی گئی تھی۔ امریکی فوجوں کا کہنا کہ معاہدے کے بعد سے افغانستان کے سرحدی علاقوں میں پر تشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ افغانستان میں جتنی پرتشدد کارروائیاں گزشتہ ایک سال میں ہوئیں ان کی مثال تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خوست میں ہونے والے دھماکے دراصل غیر ملکی فوجوں کی حالیہ کارروائیوں کا رد عمل ہیں جن کے دوران ملک کے جنوبی اور مشرقی حصوں میں اتحادی فوجوں نے طالبان کے خلاف آپریشن میں اضافہ کر دیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دو ہزار چھ میں غیر ملکی فوجوں کے خلاف مخلتف مزاحمتی کارروائیوں میں کم و بیش چار ہزار افراد مارے گئے جن میں زیادہ تر تعداد عام شہریوں کی تھی۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ موسم سرما کے اختتام کے ساتھ ساتھ مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ ہوگا۔ |
اسی بارے میں طالبان: قتل، بارہ سالہ بچے کااستعمال21 April, 2007 | آس پاس طالبان کا سرکاری دفاتر پر قبضہ06 April, 2007 | آس پاس افغانستان: ضلعی پولیس سربراہ اغواء01 January, 2007 | آس پاس افغانستان میں ’آٹھ شہری‘ ہلاک04 March, 2007 | آس پاس افغانستان: سات پولیس اہلکار ہلاک01 April, 2007 | آس پاس افغانستان: نیٹو کے 6 فوجی ہلاک08 April, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||