صدر کا خطاب اورعا لمی دلچسپی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدر کے سالانہ سٹیٹ آف دی یونین خطاب کو نہ صرف امریکہ بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی دلچسپی سے دیکھا جاتا ہے۔ دنیا کی سب سے طاقت ور فوج کا سربراہ دنیا کے بارے میں کیا عزائم رکھتا ہے؟ اس پر نظر رکھنا نسبتاً کمزورممالک کی مجبوری جو ٹہری! امریکہ میں صدر کے سٹیٹ آف دی یونین خطاب کو ایک طرح کے رپورٹ کارڈ کے طور پہ دیکھا جاتا ہے جس میں امریکہ کے موجودہ حالات پر صدر کی سوچ اور آنے والی دنوں میں ان کی پالیسی اور ترجیحات کا ذکر ہوتا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان ٹونی سنو کا کہنا ہے کہ صدر بش اپنے خطاب میں عراق پالیسی کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف امریکہ کی جنگ پر بھی کھل کر روشنی ڈالیں گے۔ اشارے ہیں کہ لگ بھگ پینتالیس منٹ کے خطاب میں صدر بش عراق اور خارجہ پالیسی کو بہت زیادہ وقت دینے کی بجائے امریکیوں کو درپش داخلی مسائل پر اہم اعلانات کریں گے، جس میں توانائی ، تعلیم، صحت اور امیگریشن کے نظام میں اصلاحات کا ذکر شامل ہے۔ آج جن حالات میں صدر بش سٹیٹ آف دی یونین کا اپنا ساتواں خطاب کرنے جا رہے ہیں وہ ان کے حق میں نظر نہیں آتے۔ امریکی عوام میں صدر بش کی مقبولیت کا گراف اب تک کی سب سے نچلی سطح کو چھو رہا ہے جبکہ کانگریس میں صدر بش کی عراق پالیسی پر سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ آج صدر بش کو کانگریس میں ڈیموکریٹس اور ریپبلیکنز سے جس مخالفت کا سامنا ہے وہ پہلے سے کہیں زیادہ شدید اور گہری ہے۔ اس کی بڑی وجہ صدر بش کی اپنی پالیسیاں ہیں جن میں عراق سرِ فہرست ہے۔ آج صدر بش کی کوشش ہوگی کہ وہ تیزی سے ناراض ہوتے اپنے ریپبلیکن حمایتیوں کا اعتماد بحال کر سکیں۔ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ ریپبلیکن ارکان کو یقین دلا سکیں کہ وہ عراق میں امریکہ کی کامیابی یقینی بنا کر رہیں گے لیکن اس میں وقت لگے گا اور اس کے لئے ان کی نئی حکمتِ عملی پر بھروسہ کیا جائے۔ | اسی بارے میں امریکہ عراق میں پھنس چکا ہے: عنان22 November, 2006 | آس پاس عراق: صدر بش کا مخالفین کو چیلنج14 January, 2007 | آس پاس امریکی منصوبے پر سعودی حمایت16 January, 2007 | آس پاس امریکہ: دوسو پاکستانی گرفتار18 November, 2006 | آس پاس امریکہ: سب سے زیادہ کِس کا چرچہ؟21 November, 2006 | قلم اور کالم بلیئر: ایران اور شام بات کی جائے13 November, 2006 | آس پاس ایوان نمائندگان، ڈیموکریٹس کے پاس08 November, 2006 | آس پاس کانگریس پر ڈیموکریٹس کا قبضہ10 November, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||